URDUپی ایس ایل 11 : ملتان سلطانز کی راولپنڈیز کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی

پی ایس ایل 11 : ملتان سلطانز کی راولپنڈیز کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی

لاہور: پاکستان سپر لیگ 11 میں ملتان سلطانز نے ایک اور عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
یہ ملتان سلطانز کی چوتھی کامیابی ہے جس کے بعد وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوگئی ہے۔
دوسری جانب راولپنڈیز چار میچوں کے بعد ابھی تک پہلی کامیابی کی منتظر ہے۔
پیر کو قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں8 وکٹوں پر182 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز نے 16 اعشاریہ 2 اوورز میں صرف تین وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔
کپتان محمد رضوان صرف19 رنز بناکر عرفات منہاس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔رضوان کے لیے یہ پی ایس ایل ابتک انتہائی مایوس کن رہی ہے اور چار میچوں میں ان کا سب سے بڑا اسکور 41 رنز رہا ہے۔
یاسر خان صرف 5 رنز بناکر اسمعیل کی گیند پربولڈ ہوگئے۔ یاسرخان بھی پہلے میچ میں 83 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد تینوں میچوں میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔
فیصل اکرم نے عبداللہ فضل کی 14 رنز کی اننگز محمد اسمعیل کے ہاتھوں کیچ کراکر ختم کی جس کے بعد انہوں نے کامران غلام اور ڈیرل مچل کی اہم وکٹیں بھی حاصل کرڈالیں۔
کامران غلام نے 35 رنز اسکور کیے جس میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔
ڈیرل مچل صرف 17 رنز بناپائے ۔ راولپنڈیز نے انہیں بڑی امیدوں کے ساتھ حاصل کیا ہے لیکن وہ ابتک چار میچوں میں صرف ایک نصف سنچری کراچی کنگز کے خلاف اسکور کرپائے ہیں۔
94 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد سام بلنگز اور ڈیئن فوریسٹر کے درمیان 33 رنز کی شراکت رہی۔ فوریسٹر نے 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ تینوں چھکے انہوں نے محمد نواز کی لگاتار گیندوں پر لگائے۔
سام بلنگز کی 34گیندوں پر ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 56 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز سے راولپنڈیز کے ڈگ آؤٹ نے سکون کا سانس لیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے 31 رنز دے کر وکٹیں حاصل کیں جو اس فارمیٹ میں ان کی بہترین بولنگ ہے۔
عرفات منہاس نے 22 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
راولپنڈیز کو اسٹیو اسمتھ کی وکٹ جلد مل گئی جب محمد عامر نے انہیں صرف 5 رنز پر عبداللہ فضل کے ہاتھوں کیچ کرادیا لیکن اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کے درمیان 110 رنز کی شاندار شراکت نے ملتان سلطانز کو جیت کی راہ پر ڈال دیا۔
جوش فلپ 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 56 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر سام بلنگز کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
صاحبزادہ فرحان کی شاندار فارم جاری ہے جس کے نتیجے میں انہوں نے ایک اور شاندار اننگز کھیل ڈالی۔وہ 38 گیندوں پر 68 رنز اسکور کرکے محمد عامر خان کی گیند پر بولڈ ہوئے جس میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
شان مسعود اور کپتان ایشٹن ٹرنر نے چوتھی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 47 رنز کا اضافہ کیا۔ شان مسعود جنہوں نے پچھلے دو میچوں میں 44 اور 46 ناٹ آؤٹ کی اہم اننگز کھیلی تھیں، ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے27 رنز بنائے۔
ٹرنر نے26 رنز اسکور کیے جس میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
پلیئر آف دی میچ ایوارڈ فیصل اکرم نے حاصل کیا۔
منگل کو آرام کے دن کے بعد پی ایس ایل کا اگلا مرحلہ بدھ سے کراچی میں شروع ہوگا اس روز پشاور زلمی کا مقابلہ حیدرآباد کنگز مین سے ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.