URDUاسٹرائیکرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن، فائنل میں دفاعی چیمپئن اسٹارزکو ایک رن سے شکست

اسٹرائیکرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن، فائنل میں دفاعی چیمپئن اسٹارزکو ایک رن سے شکست

اسٹرائیکرز نے نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ  جیت لیا۔

فائنل میں دفاعی چیمپئن اسٹارز کودلچسپ مقابلے کے بعد  صرف  ایک رن  سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسٹرائیکرز پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست  رہی اس نے لیگ مرحلے کے تمام آٹھ میچز جیتے اور پھر فائنل میں بھی کامیابی حاصل کی۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں  پیر کے روز کھیلے گئے فائنل میں اسٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 115  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

فاطمہ ثنا کی غیرموجودگی میں قیادت کرنے والی نتالیہ پرویز ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے  30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ایمان نصیر نے 20 رنز اسکور کیے۔

فاطمہ ثنا ویمنز بگ بیش لیگ میں حصہ لینے آسٹریلیا گئی ہیں ۔

ایمان نصیر نے چار چوکوں کی مدد سے 20 رنز اسکور کیے۔

حفصہ خالد نے اپنی عمدہ کارکردگی جاری رکھتے ہوئے 29 رنز کے عوض4 وکٹیں حاصل کیں۔طوبٰی حسن  اور ڈیانا بیگ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں اسٹارز کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 114  رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔ آخری اوور میں اسے جیت کے لیے گیارہ رنز درکار تھے لیکن وہ نو رنز بناسکی۔

صدف شمس نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے37  رنز اسکور کیے۔ڈیانا بیگ نے 16 رنز بنائے۔

رامین شمیم اور عمیمہ سہیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز کرکٹ کے ایک اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے جو سپر تھری ٹی ٹوئنٹی کے نام سے 28 اکتوبر سے 5 نومبر تک کھیلا جائے گا جن میں تین ٹیمیں چیلنجرز۔ انکریڈیبلز اور واریئرز حصہ لیں گے جن کے درمیان  راؤنڈ رابن لیگ میچز اور فائنل  اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہونگے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.