اسٹارز اور اسٹرائیکرز نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں مدمقابل
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل اسٹارز اور اسٹرائیکرز کے درمیان 26 اکتوبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کے آخری روز کھیلے گئے میچوں میں اسٹرائیکرز نے کانکررز کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ اسٹارز نے انونسیبلز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔
بوہرنوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں انونسیبلز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 140 رنز بنائے۔ایمان فاطمہ نے 3 چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 85 رنز اسکور کیے۔ڈیانا بیگ اور طوبٰی حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹارز نے 19.2 اوورز میں تین وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
صدف شمس نے6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 59رنز بنائے اورآؤٹ نہیں ہوئیں۔ ارم جاوید نے 47 رنز اسکور کیے۔تسمیہ رباب نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
صدف شمس پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائیں۔
جواد کلب گراؤنڈ میں کانکررز نے ٹاس جیت کر اسٹرائیکرز کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 123 رنزبنائے۔نجیہہ علوی نے ایک چھکے اور 8چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔عمیمہ سہیل نے 36 رنزاسکور کیے۔
غلام فاطمہ نے 14 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
کانکررز 14.1اوورز میں صرف 63 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔راویل فرحان نے 22 رنز اسکور کیے۔عمیمہ سہیل۔ نیلم مشتاق۔تانیہ سعید اور رامین شمیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
نجیہہ علوی پلیئرآف دی میچ رہیں۔



Leave a Reply