URDUنیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں اسٹرائیکرز کی تیسری پوزیشن

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں اسٹرائیکرز کی تیسری پوزیشن

لاہور۔ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اسٹرائیکرز نے کانکررز کو 20 رنز سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
پانچ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو اسٹارز اور انونسیبلز کے درمیان غنی گلاس گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہفتے کے روز کھیلے گئے تیسری پوزیشن پلے آف میں اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے۔نشرہ سندھو نے آؤٹ ہوئے بغیر32 رنز اسکور کیے۔وکٹ کیپر بیٹر نجیہہ علوی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
فاطمہ ثنا۔ ماہ نور آفتاب اور نورالایمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کانکررز کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر124 رنز بناپائی۔
یسرٰی عامر35 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔
زیب النساء نے18 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
نجیہہ علوی 30 رنز کی اننگز اور دو اسمپٹڈ کے ساتھ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.