URDUنیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی: انونسیبلزنے اسٹرائیکرز کو4 وکٹوں سے ہرادیا

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی: انونسیبلزنے اسٹرائیکرز کو4 وکٹوں سے ہرادیا

ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ میں انونسیبلز نے اسٹرائیکرز کو4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں اسٹرائیکرز کی کپتان نشرہ سندھو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 182 رنز اسکور کیے۔
جواب میں انونسیبلز نے میچ کی آخری گیند پر چھ وکٹوں پر ہدف حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ۔
اسٹرائیکرز کی اننگز میں صدف شمس نے 12 چوکوں کی مدد سے56 رنز بنائے۔عالیہ ریاض نے 37 اور نشرہ سندھو نے 25 رنز اسکور کیے۔
امبر کائنات نے 41 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
انونسیلبز کی اننگز کی خاص بات ارم جاوید کی عمدہ بیٹنگ تھی جنہوں نے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے۔ ماہم انیس نے 40 اور گل فیروز نے 30 رنز اسکور کیے۔
سائرہ جبین نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ارم جاوید پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ۔
پیر کے روز چیلنجرز اور انونسیبلز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں اسٹارز۔ چیلنجرز۔ انونسیبلز۔ اسٹرائیکرز اور کانکررز شریک ہیں۔
ڈبل لیگ کی بنیاد پر اس ٹورنامنٹ کے میچز دو گراؤنڈز غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ اور باغ جناح میں کھیلے جارہے ہیں۔ فائنل 12 اپریل کو کھیلا جائےگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.