پریکٹس میچ میں اذان اویس کی نصف سنچری، دیگر بیٹرز ناکام
پیٹرنز الیون نے سری لنکا کے خلاف اسلام آباد میں جاری تین روزہ نان فرسٹ کلاس میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 151 رنز بناکر ڈکلیئر کردی ۔
کھیل ختم ہونے پر مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر121 رنز بنائے تھے اس طرح اسے مجموعی طور پر 193 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔
پیٹرنز الیون کی پہلی اننگز میں اوپنر اذان اویس نے 9 چوکوں کی مدد سے 50 رنز اسکور کیے لیکن دیگر بیٹرز قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
یاد رہے کہ اس میچ میں وہ 7 کھلاڑی کھیل رہے ہیں جو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ 14 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں ان میں اذان اویس۔ عبداللہ فضل۔ سمیر منہاس۔ محمد طحہ ۔ محمد سلیمان ۔علی عثمان اور اس سہ روزہ میچ کے کپتان سعد بیگ شامل ہیں۔
محمہ طحہ 5 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔سمیر منہاس3۔ عبداللہ فضل 2۔ محمد سلیمان 7 اور سعد بیگ صرف 10 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔
محمد طیب عارف نے 4 چوکوں کی مدد سے 30 رنز اسکور کیے۔
سری لنکن بولرز میں لاہیرو کمارا۔دلشن مادوشانکا اور ملان رتنائیکے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پرابتھ جے سوریا اور کسارا نوانتھا کو ایک ایک وکٹ ملی۔
سری لنکا کی دوسری اننگز میں انجلا بندرا 34 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ملان رتنائیکے نے 27 رنز بنائے۔
شعیب اختر جونیئر نے 22 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا دوسرا ٹیسٹ17 نومبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔



Leave a Reply