URDUپاکستان گولڈ نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ فیصلہ کن مقابلہ پاکستان گرینز سے ہوگا

پاکستان گولڈ نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ فیصلہ کن مقابلہ پاکستان گرینز سے ہوگا

ملتان ۔ پہلے دو میچز ہارنے والی پاکستان گولڈ نے اپنے آخری میچ میں پاکستان وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ منگل کو پاکستان گرینز سے ہوگا جس نے ہفتے کے روز بلوز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔
آج کے میچ سے قبل پاکستان وائٹس اور پاکستان بلوز کے دو دو پوائنٹس تھے جبکہ پاکستان گولڈ کا کوئی پوائنٹ نہیں تھا۔ اسے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر میچ جیت کر فائنل میں پہنچنے کے لیے وائٹس کے خلاف 32.1 اوورز میں ہدف حاصل کرنا تھا جو اس نے 28 اوورز میں حاصل کرلیا۔
اتوار کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں گولڈ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر وائٹس کو بیٹنگ دی جو 41.4 اوورز میں 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
جواب میں گولڈ نے 28 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
وائٹس کی اننگز میں حسن نواز نے 2 چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 55 رنز اسکور کیے۔ یہ ان کی اس ٹورنامنٹ میں دوسری نصف سنچری ہے۔
کپتان صائم ایوب نے4 چوکوں کی مدد سے30 رنز بنائے۔ پچھلے میچوں میں دو نصف سنچریاں بنانے والے شاہ زیب خان 2 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔عثمان خان 3 اور خوشدل شاہ 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
شاہین آفریدی نے 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مبصرخان اور فیصل اکرم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
گولڈ کی اننگز میں حیدر علی نے شاندار بیٹنگ کی اور وہ 3 چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 69 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے سعد خان کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 86 رنز کا اضافہ کیا۔
سعد خان نے 3 چوکوں کی مدد سے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ کامران غلام نے 30 رنز بنائے۔ شامل حسین 15 محمد اخلاق 15 اورعبدالصمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
محمد وسیم جونیئر نے دو وکٹیں حاصل کیں اس ٹورنامنٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
شاہنواز دھانی۔ علی رضا اور صائم ایوب ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.