URDUپاکستان شاہینز کی متحدہ عرب امارات کے خلاف 61 رنزسے کامیابی

پاکستان شاہینز کی متحدہ عرب امارات کے خلاف 61 رنزسے کامیابی

دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز نے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات کو 61 رنز سے شکست دے دی ۔

دوحا قطر میں جاری اس ٹورنامنٹ میں  متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر

پاکستان شاہینز کو بیٹنگ دی جو46.4  اوورز میں 245 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم  40.5اوورز میں 184  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی اننگز میں  شامل حسین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 63  رنز اسکور کیے۔

معاذ صداقت نے 53  رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

87 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کے بعد  حسن نواز 7  اور روحیل نذیر 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان عبدالصمد نے39  اور فرحان یوسف نے 28 رنز بنائے ۔عمران رندھاوا نے 22 رنز اسکور کیے۔

متحدہ عرب امارات کے کپتان  باسط حمید سب سے کامیاب بولر رہے۔انہوں نے 37رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

متحدہ عرب امارات کی اننگز میں محمد شاہ داد 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے 39 رنز بنانے والے آفتاب عالم کے ساتھ  چوتھی وکٹ کی شراکت میں 89 رنز کا اضافہ کیا۔اویس علی شاہ نے 32 رنز بنائے انہوں نے ابرار احمد ( 21ناٹ آؤٹ  )  کے ساتھ نویں وکٹ کی شراکت میں 58 رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان شاہینز کی طرف سے سفیان مقیم نے 35 اور علی رضا نے 40 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ معاذ صداقت اور سعد مسعود  نے دو دو  کھلاڑی آؤٹ کیے

پاکستان شاہینز اتوار کے روز اپنا دوسرا میچ بھارت اے کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد منگل کو اس کا آخری گروپ میچ نیپال کے خلاف ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.