URDUسری لنکا کے خلاف پاکستان کی 8وکٹوں سے جیت ، سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی 8وکٹوں سے جیت ، سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی

پاکستان نے سری لنکا کو راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں ہی کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

پاکستان کو جیتنے کے لیے 90  رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اذان اویس 5 چوکوں کی مدد سے 32 اور عامرجمال ایک چھکے اور 5چوکوں کی مدد سے 34رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 53رنز کا اضافہ کیا۔

طیب عارف تین چوکوں کی مدد سے 13 رنز بناکر کمارا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔محمد طحہ صرف 4 رنز بناکر فرنینڈو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

طحہ کے لیے یہ ٹیسٹ  مایوس کن رہا وہ پہلی اننگز میں8 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

اس سے قبل  سری لنکا نے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز309  رنز 9 کھلاڑی آؤٹ اور 82 رنز کی مجموعی برتری کے ساتھ  شروع کی لیکن پاکستان کو اس کی آخری وکٹ حاصل کرنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا  اور دن کے دوسرے ہی اوور میں محمد عباس  نے اسیتھا فرنینڈو  کو گزشتہ روز کے اسکور2  پر ہی ایل بی ڈبلیو کردیا۔

ملان رتنائیکے گزشتہ روز کے اسکور میں 6 رنزکا اضافہ کرسکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ  رہے۔ یوں سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں316 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

محمد عباس  نے  54 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔عامرجمال نے  67رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔رضاء اللہ نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے لیے 116 رنز دیے۔

محمد عباس نے میچ میں چھ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ کے ساتھ ساتھ پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ بھی حاصل کیا۔سیریز میں انہوں نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 11 ویں دو طرفہ ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔دونوں کے درمیان کھیلے گئے 61  ٹیسٹ میچوں میں پاکستان نے 24کامیابیاں حاصل کی ہیں سری لنکا نے 17 ٹیسٹ جیتے ہیں اور 20  ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.