قائداعظم ٹرافی : پہلے ہی دن 49 وکٹیں گرگئیں، شاہین آفریدی کی 7 وکٹیں
قائداعظم ٹرافی گولڈ کے پانچویں راؤنڈ کے پہلے دن بولرز چھائے رہے اور مجموعی طور پر 49 وکٹیں گرگئیں ۔شاہین شاہ آفریدی سات وکٹوں کی کارکردگی کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد نے سیالکوٹ بلوز کے خلاف 7 وکٹوں پر277 رنز بنائے تھے۔حمزہ وحید نے 73 رنز اسکور کیے۔شعیب اخترجونیئر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ایبٹ آباد اسٹیڈیم ایبٹ آباد میں لاہور وائٹس کی ٹیم دفاعی چیمپئن کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 123 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔طیب طاہر نے 38 رنز بنائے۔
ابرار احمد نے 21 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔میر حمزہ نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔
کراچی بلوز نے کھیل ختم ہونے پر بغیر کسی نقصان کے 132 رنز بنائے تھے۔
عبداللہ فضل63 اور محمد طحہ 55 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں فیصل آباد اور فاٹا دونوں کی پہلی اننگز مکمل ہوگئیں۔ فیصل آباد کی ٹیم 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔فہیم اشرف نے71 رنز بنائے۔
شاہین شاہ آفریدی نے43 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد طاہر نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔
جواب میں فاٹا کی ٹیم 176 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد فاروق نے90 رنز اسکور کیے۔شاہین آفریدی نے34 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔سیف اللہ خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
فیصل آباد نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 11 رنز بنائے تھے۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان کی ٹیم پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں 108 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔سمیر منہاس نے 27 رنز اسکور کیے۔
نیاز خان نے 16 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔عامر خان اور محمد عدنان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پشاور نے 2 وکٹوں پر 153 رنز بنائے تھے۔اسراراللہ 59 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔نبی گل 51 رنز پرناٹ آؤٹ ہیں۔



Leave a Reply