URDUقائداعظم ٹرافی گولڈ: سمیر منہاس کی پہلی فرسٹ کلاس سنچری

قائداعظم ٹرافی گولڈ: سمیر منہاس کی پہلی فرسٹ کلاس سنچری

قائداعظم ٹرافی گولڈ کے پانچویں راؤنڈ کے تیسرے  دن  کے کھیل کی خاص بات نوجوان سمیر منہاس کی پہلی فرسٹ کلاس سنچری تھی۔ان کے علاوہ عمران رفیق اور زین بن فاروق نے بھی سنچریاں اسکور کیں۔

نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ بلوز  اسلام آباد  کے 304 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 488 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

طیب عارف 142  اور محمد ہریرہ 128 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ان دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز کا اضافہ کیا۔

محمد قیصر نے  113 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل ختم ہونے پر اسلام آباد نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 42 رنز بنائے تھے۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم ایبٹ آباد  میں کراچی بلوز نے لاہور وائٹس کے 123 رنز کے جواب میں پہلی اننگز 564 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔محمد رضا 71 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل عبداللہ فضل نے ڈبل سنچری اور غازی غوری ۔عمیر بن یوسف اور محمد طحہ نے نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

لاہور وائٹس نےدوسری اننگز میں8 وکٹوں پر 326 رنز بنائے تھے۔زین بن فاروق 5چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 103رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

محمد رضا نے 67 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور وائٹس کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 115رنز درکار ہیں لیکن اس کی صرف دو وکٹیں باقی ہیں۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان نے پشاور بلوز کے خلاف دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر  341  رنز بنائے تھے۔

نوجوان سمیر منہاس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی اور  15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 115 رنز بنائے۔ عمران رفیق نے 130 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔یوسف بابر 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.