URDUصرف 8 ویمنز کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس

صرف 8 ویمنز کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز کرکٹرز کے لیے  27-2026 کے سیزن کے سینٹرل کنٹریکٹس  کا اعلان کر دیا ہے جس میں اس مرتبہ صرف 8 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون  2027تک مؤثر رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے20 ویمنز کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے تھے۔

 کپتان فاطمہ ثنا اور لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال کو اے کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔

منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کو بی  کیٹگری بی میں رکھا گیا ہے۔

منیبہ علی صدیقی اور سدرہ امین گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری میں تھیں۔

عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو سی کیٹگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔

عائشہ ظفر گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں تھیں۔گل فیروزہ اور صدف شمس گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹس میں ڈی کیٹگری میں شامل تھیں۔

24 سالہ فاطمہ ثنا کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں مسلسل عمدہ کارکردگی دکھانے پر ریوارڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ اور آسٹریلیا کی ویمنز بگ بیش لیگ میں بھی حصہ لیا ہے۔

دوسری جانب سعدیہ اقبال نے پاکستان کی نمایاں کھلاڑیوں میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرنے والی سعدیہ اقبال اس سے قبل آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر چکی ہیں۔

منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کو مختلف فارمیٹس میں مسلسل عمدہ کارکردگی اور ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر بی کیٹگری  میں شامل کیا گیا ہے۔

اوپننگ جوڑی گل فیروزہ اور صدف شمس کو تجربہ کار کھلاڑی عائشہ ظفر کے ساتھ کیٹگری سی میں جگہ دی گئی ہے۔ ان کھلاڑیوں کی شمولیت حالیہ ڈومیسٹک اور بین الاقوامی مقابلوں میں ان کی اچھی کارکردگی اور ٹیم کی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

کھلاڑیوں کی کیٹگریز کا تعین ان کی حالیہ کارکردگی اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

کھلاڑی اور ان کی کیٹگریز۔

اے کیٹگری ۔ فاطمہ ثنا۔ سعدیہ اقبال ۔

بی کیٹگری۔ نشرہ سندھو۔ سدرہ امین۔ منیبہ علی صدیقی۔

سی کیٹگری ۔ گل فیروزہ۔ صدف شمس۔ عائشہ ظفر۔

 12 کھلاڑی جوگزشتہ سنیٹرل کنٹریکٹ میں شامل تھیں لیکن اس مرتبہ وہ شامل نہیں ہیں ان میں عالیہ ریاض ۔ ڈیانا بیگ۔ رامین شمیم۔ نجیہہ علوی۔نتالیہ پرویز۔ عمیمہ سہیل۔ عروب شاہ۔ طوبٰی حسن ۔ام ہانی۔ وحیدہ اختر۔شوال ذوالفقار اور ایمان فاطمہ شامل ہیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.