URDUپریذیڈنٹ ٹرافی میں بیٹرز چھائے ہوئے ہیں، محمد طحہ کی دوسری سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی میں بیٹرز چھائے ہوئے ہیں، محمد طحہ کی دوسری سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون  کے دوسرے راؤنڈ کے دوسرے دن  بھی بیٹرز چھائے رہے جن میں ایم آئی ٹی کے سلمان خان 181 رنز کی اننگز کے ساتھ قابل ذکر رہے۔محمد طحہ نے ٹورنامنٹ میں دوسری سنچری اسکور کی۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں ایم آئی ٹی سلیوشنز پہلی اننگز میں 660 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سلمان خان 20 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے181 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔گزشتہ روز محمد فاروق 163 اور عتیق الرحمن 142 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

احمد بشیر نے100 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل ختم ہونے پر کے آر ایل نے 3  وکٹوں پر 140  رنز بنائے تھے۔شاہ زیب خان 60 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔

 ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں غنی گلاس کی ٹیم  ایس این جی پی ایل کے 152  رنزکے جواب میں  409  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شرجیل خان کے 156 اور خواجہ ارحم کے 54 رنز کے بعد محمد رمیز 76  اورمحسن ریاض 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شاہنواز دھانی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایس این جی پی ایل نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 106 رنز بنائے تھے۔سمیر منہاس نے دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری اسکور کی اور  67 رنز بناکرناٹ آؤٹ تھے۔

 ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم ایبٹ آْباد میں اسٹیٹ بینک  کی ٹیم  پی ٹی وی کے خلاف پہلی اننگز میں 433 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

رمیز عزیز نے 17 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 120  رنز اسکور کیے۔ نقیب اللہ  نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی اننگز کھیلی دونوں نے نویں وکٹ کے لیے 181 رنز کا اضافہ کیا۔

عماد بٹ نے101  رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل ختم ہونے پر پی ٹی وی نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 268 رنز بنائے تھے۔محمد طحہ  12 چوکوں کی مدد سے 103  رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں ۔یاسر خان نے 73 رنز اسکور کیے۔

عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم کنگز مین اکیڈمی کے  215 رنز کے جواب میں 298  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دانش عزیز 93 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔  روحیل نذیر نے 81 رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد الیاس نے 57 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل ختم ہونے پر کنگزمین نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 35 رنز بنائے تھے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.