URDUپریذیڈنٹ ٹرافی میں سلمان علی آغا کی ٹرپل سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی میں سلمان علی آغا کی ٹرپل سنچری

سلمان علی آغا ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے  میں آؤٹ آف فارم رہنے کے بعد اب زبردست فارم میں وآپس آگئے ہیں ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی کے پہلے روز کی سنچری کو انہوں نے دوسرے روز شاندار ٹرپل سنچری میں تبدیل کردیا اور 300  رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے ۔

سلمان علی آغا کے 42 چوکوں اور 6 چھکوں  کی مدد سے 300  اور محمد سلیمان کے 13 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 115 رنز اور دونوں کے  درمیان 274  رنز کی شاندار  شراکت  کی بدولت کنگز مین اکیڈمی نے ایم آئی ٹی سلیوشنز کے خلاف  ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں اپنی پہلی اننگز 7 وکٹوں پر 565 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔

کھیل ختم ہونے پر ایم آئی ٹی سلیوشنز نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر179  رنز بنائے تھے۔محمد فاروق 11چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 107  رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

عمران خان اسٹیڈیم  پشاور میں کے آر ایل نے غنی گلاس کے خلاف میچ کے دوسرے دن  اپنی پہلی اننگز 547 رنز 9  کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔

فخرزمان کے بعد عمران رفیق نے بھی سنچری اسکور کی اور 19 چوکوں کی مدد سے 129 رنز بنائے۔ عاصم علی ناصر نے 87 رنز اسکور کیے۔شاہین شاہ آفریدی نے 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔محمد جنید نے 43 رنز بنائے۔

جواب میں غنی گلاس  نے 5  وکٹوں پر 200 رنز بنائے تھے۔شرجیل خان نے 59 رنز اسکور کیے۔حسیب اللہ  50 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

شاہین آفریدی 9 اوورز کی بولنگ میں 33 رنزکے عوض ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پی ٹی وی ،  اوجی ڈی سی ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 400 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد طحہ نے 134 رنز اسکور کیے۔ شرون سراج 92 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دانش عزیز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں اوجی ڈی سی ایل نے 5 وکٹوں پر 90 رنز بنائے تھے۔حارث رؤف نے 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں اسٹیٹ بینک کی ٹیم ایس این جی پی ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 158 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مبصرخان 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

خان زیب اور احمد صفی عبداللہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ایس این جی پی ایل نے  5 وکٹوں پر161 رنز بنائے تھے۔عمیر بن یوسف نے 49 رنز بنائے۔کاشف بھٹی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.