URDUپاکستان شاہینز نے نیپال کو 96 رنز سے ہرادیا، سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے سے مقابلہ

پاکستان شاہینز نے نیپال کو 96 رنز سے ہرادیا، سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے سے مقابلہ

دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز  ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

اس نے اپنے آخری گروپ میچ میں نیپال کو 96 رنز سے شکست دے کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ اس نے متحدہ عرب امارات کو61 رنز سے اور انڈیا اے کو 48 رنز سے شکست  دی تھی۔

پاکستان شاہینز اب جمعہ کے روز  دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے سے مقابلہ کرے گی۔

جمعرات کو پہلا سیمی فائنل انڈیا اے اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جائےگا۔

منگل کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن پوری ٹیم 42 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں نیپال کی ٹیم 17.3   اوورز میں صرف 72  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان شاہینز ابتدائی ہی سے مشکلات سے دوچار رہی۔ شامل حسین 6 معاذ صداقت 13  اور حیدرعلی صرف 15 رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔تینوں کو فاسٹ بولر راشد خان نے آؤٹ کیا تھا۔

36 رنز پر تین وکٹیں کے بعد حسن نواز اور کپتان عبدالصمد اسکور میں صرف 29 رنز کا اضافہ ہی کرپائے تھے کہ عبدالصمد  13 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

اگلی ہی گیند پر سندیپ لمی چانے ، نے فرحان یوسف کو صفر پر آؤٹ کردیا۔

اگلے ہی اوور میں کوشل بھورتل نے عمران رندھاوا کو صفر پر آؤٹ کرکے پاکستان کے چھٹے بیٹر کو  66 کے مجموعی اسکور پر  ڈگ آؤٹ میں پہنچادیا۔

پاکستان شاہینز اس مشکل صورتحال سے نکلنے کے لیے حسن نواز سے امید وابستہ کیے ہوئی تھی لیکن وہ  ایک چھکے کی مدد سے  28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

روحیل نذیر نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے 4 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 64 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انہوں نے احمد دانیال ( 16 ) کے ساتھ  آٹھویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 70 رنز کا اضافہ کیا۔

راشد خان سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے 39 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اس سے قبل لسٹ اے میں صرف ایک وکٹ حاصل کررکھی تھی۔ ابھی شیش گوتم نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

نیپال کی بیٹنگ  جو انڈیا اے کے خلاف صرف26 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اس مرتبہ بھی پاکستانی بولنگ کے رحم و کرم پر رہی۔ اوپنر مایان یادو 41 رنز بناکر  آؤٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے۔ ان کے علاوہ  بصیر احمد ہی 11 رنز کے ساتھ  ڈبل فگرز میں آسکے۔

سفیان مقیم اور محمد حسنین نے بالترتیب 17  اور 21 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ عمران رندھاوا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.