URDUکراچی بلوز کے ہارون ارشد اور سیف اللہ بنگش کی سنچریاں

کراچی بلوز کے ہارون ارشد اور سیف اللہ بنگش کی سنچریاں

قائداعظم ٹرافی گولڈ کے چوتھے راؤنڈ کے چوتھے اور آخری  دن دفاعی چیمپئن کراچی بلوز  اور فیصل آباد کے  درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔

کراچی بلوز نے ابتک چار میچوں میں دو جیتے ہیں اور دو ڈرا کیے ہیں۔دوسری جانب فیصل آباد کی ٹیم چار میچوں میں تین ہارچکی ہے اور ایک میچ ڈرا کیا ہے۔

یاد رہے کہ تیسرے دن  تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا تھا۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں جب کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو کراچی بلوز نے اپنی دوسری اننگز میں9  وکٹوں کے نقصان پر 463 رنز بناکر156  رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔اس نے چوتھے دن  اپنی دوسری اننگز شروع کی 201  رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید  106  رنز درکار تھے لیکن ہارون ارشد اور سیف اللہ بنگش کی سنچریوں کی بدولت وہ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

ہارون ارشد جو گزشتہ روز 50 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی چوتھی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے 269 گیندوں پر 128  رنز بنائے جس میں 24 چوکے شامل تھے۔

ہارون ارشد نے سیف اللہ بنگش کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 151 رنز کا اضافہ کیا۔ سیف اللہ بنگش نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 20 چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی 7 ویں سنچری ہے۔

ابرار احمد نے ان کا اچھا ساتھ دیتے ہوئے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے34  رنز کی اننگز کھیلی۔

سیف اللہ خان  نے 115 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

قائداعظم ٹرافی کے چار راؤنڈز مکمل ہونے کے بعد سیالکوٹ بلوز کے محمد ہریرہ تین سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 482 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔کراچی بلوز کے عمیر بن یوسف نے تین سنچریوں کی مدد سے 468  رنز بنائے ہیں۔

بولنگ میں پشاور بلوز کے نیاز خان اور فاٹا کے آفاق آفریدی نے سب سے زیادہ 26 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

قائداعظم ٹرافی کا پانچواں راؤنڈ جمعرات 26 نومبر کو شروع ہوگا۔

نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ بلوز کا مقابلہ اسلام آباد سے ہوگا۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم ایبٹ آباد  میں لاہور وائٹس اور کراچی بلوز مدمقابل ہونگی۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں فاٹا اور فیصل آباد کا میچ کھیلا جائے گا۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پشاور اور ملتان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.