URDUقائداعظم ٹرافی گولڈ : پشاور بلوز ، فاٹا اور ملتان کی کامیابی ۔ ملتان کے محمد اسمعیل کی ہیٹ ٹرک

قائداعظم ٹرافی گولڈ : پشاور بلوز ، فاٹا اور ملتان کی کامیابی ۔ ملتان کے محمد اسمعیل کی ہیٹ ٹرک

قائداعظم ٹرافی گولڈ کے چوتھے راؤنڈ کے تیسرے دن چار میں سے تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔

پشاور بلوز نے سیالکوٹ بلوز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔فاٹا نے اسلام آباد کو8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان نے لاہور وائٹس کو 13  رنز سے ہرادیا۔

ملتان کے محمد اسمعیل نے لاہور وائٹس کے خلاف پانچ وکٹوں کی میچ وننگ کارکردگی دکھائی  جس میں  ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں فیصل آباد کی ٹیم دفاعی چیمپئن کراچی بلوز  کے 185 رنز کے جواب میں  پہلی اننگز میں 492 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

عتیق الرحمن 135  عاصم علی ناصر 132  اویس ظفر 87  اور عبدالرافع 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسدعمر نے150 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار احمد نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔

کراچی بلوز نے کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 201  رنز بنائے تھے۔ عبداللہ فضل 70 اور عمیر بن یوسف 44 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ہارون ارشد 50 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔صفی اللہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں  لاہور وائٹس کو ملتان کے خلاف جیتنے کے لیے 193 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

محمد اخلاق 60  اور طیب طاہر 53  رنزبنانے میں کامیاب ہوئے لیکن ٹیم کو نہ جتواسکے۔

محمد اسمعیل نے 32  رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے انہوں نے لگاتار گیندوں پر زین بن فاروق۔ نعمان علی اور حنین شاہ کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ملتان کی ٹیم دوسری اننگز میں 242 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ وقار حسین نے 91  اور عرفات منہاس نے 54  رنز اسکور کیے۔حماد عزیز نے 56  رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔نعمان علی نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

راولپنڈی کرکٹ  اسٹیڈیم میں پشاور بلوز  کو سیالکوٹ بلوز کے خلاف جیتنے کے لیے 268 رنزکا ہدف ملا تھا جو اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اسرار اللہ نے 88  رنز اسکور کیے۔ نبی گل نے 66  رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان محمد رضوان 66  رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔شعیب اختر جونیئر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

یہ پشاور بلوز کی اس ٹورنامنٹ میں تیسری کامیابی ہے۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں فاٹا کو  اسلام آباد کے خلاف جیتنے کے لیے 239 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

عثمان خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19 چوکوں کی مدد سے 125 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.