URDUرضوان اور امام کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی، فاروق کی تیسری سنچری

رضوان اور امام کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی، فاروق کی تیسری سنچری

محمد رضوان اور امام الحق بالآخر کرکٹ کے میدانوں میں دوبارہ دکھائی دیے ہیں دونوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی اور وہ پریذیڈنٹ ٹرافی کا آخری راؤنڈ کھیل رہے ہیں رضوان ایس این جی پی ایل اور امام الحق اوجی ڈی سی ایل کی قیادت کر رہے ہیں دونوں کو سائبر کرائم ایجنسی کی تفتیش کا سامنا ہے ۔
ساتویں اور آخری راؤنڈ کے پہلے دن ایم آئی ٹی سلیوشنز نے پی ٹی وی کے خلاف 6 وکٹوں پر 370 رنز بنائے تھے محمد فاروق نے سات چھکوں اور پندرہ چوکوں کی مدد سے 130 رنز بنائے۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی تیسری سنچری ہے انہوں نے حسنین ندیم ( 49) کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 161 رنز کا اضافہ کیا۔ ابوذر طارق نے 98 رنز اسکور کیے

خلیل احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔
غنی گلاس نے اوجی ڈی سی ایل کے خلاف 8 وکٹوں پر 232رنز بنائے تھے حسین طلعت نے 71 اور علی رزاق نے 64 رنز بنائے۔ محمد آفتاب اور محمد حسنین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
کے آرایل کی ٹیم ایس این جی پی ایل کے خلاف 151رنز بناکر آؤٹ ہوگئی شاہ زیب خان نے 43 رنز بنائے۔ شہزاد گل اور شاہنواز دھانی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
ایس این جی پی ایل نے کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں پر 63 رنز بنائے تھے سمیر منہاس 40 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ۔
کنگز مین اکیڈمی نے اسٹیٹ بینک کے خلاف 8 وکٹوں پر 328رنز بنائے تھے سعود شکیل 79 اور معاذ صداقت 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان نے 62 رنز بنائے محمد شایان 61رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.