URDUپاکستان ٹیم اننگز کی شکست سے بچ گئی، انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف ، رضاء اللہ کے 9 چھکے یاد رہیں گے۔

پاکستان ٹیم اننگز کی شکست سے بچ گئی، انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف ، رضاء اللہ کے 9 چھکے یاد رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم  انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 449 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

سیریز میں پہلی بار پاکستانی بیٹرز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستان ٹیم اننگز کی شکست سے بچ گئی اور اس نے انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف دیا ہے۔

شان مسعود اذان اویس اور بابراعظم کے بعد ٹیل اینڈرز محمد عباس  اور رضاء اللہ نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے رضاءاللہ نے چار وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے بعد بیٹنگ میں بھی اپنی موجودگی کا احساس دلایا اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے صرف 63 گیندوں پر  81  رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ان کے  9 چھکے ٹم ساؤدی کے ساتھ مشترکہ طور پر کسی بھی بیٹر کے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

محمد عباس نے بھی کریئر بیسٹ 42  رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔

ان دونوں نے انگلش بولنگ کو بے اثر بناتے ہوئے 9 ویں وکٹ کی شراکت میں 121 رنز بناڈالے۔

پاکستان  نے52  رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 268 رنز بنانے تھے۔

شان مسعود اور اذان اویس اس سیریز میں پاکستان کی پہلی سنچری پارٹنرشپ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے اور یہ پہلا موقع تھا کہ کپتان جو روٹ کو پاکستان کی کسی پارٹنرشپ  کو ختم کرنے کے لیے اتنا طویل انتظار کرنا پڑا اور یہ پارٹنرشپ آف اسپنر ڈین لارنس نے توڑی جب انہوں نے اذان اویس کو  وکٹ کیپر جارڈن کاکس کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔

ڈین لارنس نے اس سے قبل پچھلے دونوں ٹیسٹ میچوں میں صرف تین اوورز کیے تھے جو تینوں میڈن رہے تھے لیکن اس مرتبہ وہ اہم وکٹ لے اڑے۔

اذان اویس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے۔یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں  دوسری نصف سنچری ہے۔

شان مسعود  کی 12 چوکوں کی مدد سے  95 رنز کی اننگز کی عمدہ اننگز بھی گس اٹکنسن کی گیند پر سلپ میں ڈین لارنس کے عمدہ  کیچ پر اختتام کو پہنچی۔

شان مسعود جن کے 13  اور 40 رنز پر کیچز ڈراپ ہوئے تھے  اپنی8 ویں سنچری مکمل نہ کرسکے اس طرح اس سیریز میں ابتک کوئی بھی بیٹر سنچری اسکور نہیں کرسکا ہے۔ ہیڈنگلے ٹیسٹ میں ہیری بروک نے 91 رنز بنائے تھے جبکہ لارڈز ٹیسٹ میں سعود شکیل نے 97 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

شان مسعود نے کپتان بابراعظم کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 89 رنز کا اضافہ کیا۔

بابراعظم سیریز میں پہلی بار اعتماد سے کھیلتے ہوئے بڑے اسکور کی طرف بڑھتے نظر آئے لیکن اٹھتی ہوئی گیندوں پر ان کی کمزوری انگلش بولرز بھانپ چکے تھے۔ پچھلی بار جوفرا آرچر نے انہیں اٹھتی ہوئی گیند پر غلطی پر مجبور کیا تھا اس مرتبہ جوش ٹنگ کی گیند بابراعظم کے گلوز سے لگ کر لیگ سائیڈ پر وکٹ کیپر جارڈن کاکس کے پاس گئی اور یوں 76 رنز کی اہم اننگز اختتام کو پہنچی جس میں گیارہ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔یہ اس سیریز میں ان کی پہلی نصف سنچری ہے۔ جوش ٹنگ نے بابراعظم کی وکٹ تیسری مرتبہ حاصل کی ہے۔

بابراعظم کے لیے 10 ویں سنچری کا انتظار ابھی جاری ہے ۔ یہ ان کی مسلسل 40 ویں اننگز تھی۔

بابر اور سعود شکیل کی پارٹنرشپ میں  64 رنز بنے۔سعود شکیل سے ایک بڑے اسکور کی توقع تھی جو ٹیم کو کم ازکم اننگز کی شکست سے خطرے سے باہر نکال سکے لیکن وہ 59گیندوں پر 29 رنز بناکر جوفرا آرچر کی گیند پر ایمیلو گے کے ہاتھوں کیچ ہوگئے ۔ اسوقت پاکستان کا اسکور چھ وکٹوں پر 306 رنز تھا۔

غازی غوری اور عمران رندھاوا گس اٹکنسن کی بولنگ پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد محمد عباس اور رضاء اللہ  کی شاندار بیٹنگ جو روٹ اور ان کے بولرز کو حیران کرنے کے لیے کافی تھی۔

گس اٹکنسن نے تین جبکہ رابنسن ، لارنس  اور ٹنگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.