URDUدوسرا ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 47 رنز سے ہرادیا

دوسرا ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 47 رنز سے ہرادیا

کراچی۔ پاکستان ویمنز انڈر 19 نے جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 47 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔

پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سیریز کے بقیہ تین میچز 19 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جمعہ کی شب کھیلے گئے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر125 رنز بنائے۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 17.1اوورز میں صرف 78 رنز بناسکی۔

پاکستان کی اننگز میں کومل خان اور راویل فرحان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز کا اضافہ کیا ۔ کومل خان ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے23 رنز بناکر ریا بیٹوے ڈی ٹیپے کی گیند پر بولڈ ہوگئیں۔ راویل فرحان نے 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر 68 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔وہ اس کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائیں۔

 

ذوفشاں ایاز کو 11 رنز پر ایشلی فن وک نے بولڈ کردیا۔ راحیمہ سید 8 رنز بناکر مایا لالرکی گیند پر ڈی ٹیپے کے ہاتھوں کیچ ہوگئیں۔ کپتان فضا فیاض 7 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوگئیں۔

جنوبی افریقہ کی اننگز کی پہلی ہی گیند پر شہربانو نے کرسمری بیزی ڈینوٹ کو بولڈ کردیا۔ جب ماہنور زیب نے شنائل فینٹر کو9 رنز پر بولڈ کیا تو مہمان ٹیم کا اسکور 20 رنز تھا۔

مہمان ٹیم کی مشکلات میں اسوقت اضافہ ہوگیا جب ماہ نور نے کپتان میکا فن فوسٹ کو 16 اور پھر مکاوانا موریری کو 4 رنز پر بولڈ کردیا ۔ڈیئڈرا فن رینسبرگ 20 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئیں اور جب ماہم نزاکت نےمایا لالر کی4 رنز پر وکٹ حاصل کی تو جنوبی افریقہ کا اسکور 6 وکٹوں پر 65 رنز تھا۔

10 رنز کے اضافے پر ماہنور زیب نے ایشلی فن وک کو 13 رنز پر بولڈ کردیا۔انہوں نے اپنے آخری اوور میں میلیسا وان ڈر مروو کی وکٹ حاصل کی اور اگلے اوور میں ماہم نزاکت نے ڈی ٹیپے کو آؤٹ کردیا۔ وکٹ کیپر فلینڈر بیٹنگ کے لیے نہ آسکیں۔

ماہنور زیب نے 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ماہ نور نے 19 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ماہم نزاکت نے بھی 2 وکٹیں صرف 8 رنز کے عوض حاصل کیں۔

یاد رہے کہ یہ سیریز پاکستان ٹیم کی تیسرے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے جو آئندہ سال بنگلہ دیش اور نیپال میں کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.