URDUسہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان ویمنز کی مایوس کن کارکردگی پر ختم

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان ویمنز کی مایوس کن کارکردگی پر ختم

ڈبلن ۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم جس نے ناتجربہ کار زمبابوے ویمنز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کئی ریکارڈز قائم کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں میں کلین سوئپ کیا تھا ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف مایوس کن کارکردگی دکھاتے ہوئے تین ٹیموں کی سیریز میں آخری نمبر پر آئی۔
ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ دونوں نے اس سیریز میں دو دو میچز جیتے اور دس دس پوائنٹس حاصل کیے تاہم ویسٹ انڈیز بہتر رن ریٹ پر پہلے نمبر پر رہی۔
پاکستان ویمنز کا جمعرات کو میزبان آئرلینڈ ویمنز سے مقابلہ تھا لیکن بارش کی وجہ سے یہ میچ نہیں کھیلا جاسکا۔ اس سے قبل بدھ کو ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف بھی اس کا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکا تھا جب کھیل رکا تھا تو پاکستان نے 7 وکٹوں پر صرف111 رنز بنائے تھے اس طرح وہ ممکنہ شکست سے بچ گئی تھی۔
پاکستان ویمنز نے اپنے جو دو مکمل میچز کھیلے ان دونوں میں اسے شکست ہوئی۔ پہلے میچ میں اسے ویسٹ انڈیز نے25 رنز سے ہرایا اور دوسرے میچ میں اسے آئرلینڈ نے 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
اس سیریز میں پاکستان کی طرف سے صرف ایک نصف سنچری بن سکی جو منیبہ علی نے اسکور کی جبکہ بولنگ میں رامین شمیم صرف تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہیں۔
اس سہ فریقی سیریز کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گی جہاں اس کا پہلا میچ 14 جون کو بھارت کے خلاف ہوگا۔
17 جون کو وہ جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گی۔20 جون کو اس کا میچ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ 23جون کو آسٹریلیا اس کے مقابل ہوگی اور 27 جون کو اس کا آخری گروپ میچ ہالینڈ سے ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.