URDUپاکستان ویمنز اور ویسٹ انڈیز ویمنز کا میچ بارش کی نذر

پاکستان ویمنز اور ویسٹ انڈیز ویمنز کا میچ بارش کی نذر

ڈبلن ۔ پاکستان ویمنز اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا اور اسے ختم کردیا گیا۔
جب بارش کی وجہ سے کھیل رکا تو پاکستان ویمنز نے 16.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے۔
پاکستان ٹیم وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں کے سبب کسی بھی مرحلے پر بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ میچ کے پہلے ہی اوور میں منیبہ علی 4 رنز بناکر زائدا جیمز کی گیند پر آؤٹ ہوگئیں۔
گل فیروزہ شینیلی ہنری کو دو چوکے لگانے کے بعد اسی اوور میں10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ ہنری نے ایک چوکے کی مدد سے7 رنز بنانے والی سائرہ جبین کی وکٹ بھی حاصل کی تو مجموعی اسکور 3 وکٹوں پر صرف 29 رنز تھا۔
عائشہ ظفر کی 17 رنز کی اننگز کا خاتمہ ایفی فلیچر نے کیا۔ اسوقت مجموعی اسکور 4 وکٹوں پر 45 رنز تھا۔
عالیہ ریاض اور رامین شمیم پانچویں وکٹ کی شراکت میں 37 رنز کا اضافہ کرپائیں۔ رامین شمیم 17 رنز بناکر مونیسار کی گیند پربولڈ ہوگئیں۔ عالیہ ریاض تین چوکوں کی مدد سے 24 رنز بناکر کیانا جوزف کی گیند پر آؤٹ ہوئیں۔
ایمان فاطمہ صرف 2 رنز بناکر مونیسار کی دوسری وکٹ بنیں تو پاکستان ٹیم 89 کے اسکور پر 7 وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی۔
پاکستان ٹیم 16 ویں اوور میں سو رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوسکی۔ کپتان فاطمہ ثنا ایک چوکے کی مدد سے 21 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہیں۔
طوبٰی حسن 7رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھیں۔مونیسار اور ہنری نےدو دو وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز کا آخری میچ جمعرات کو پاکستان ویمنز اور آئرلینڈ ویمنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس سہ فریقی سیریز کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گی جہاں اس کا پہلا میچ 14 جون کو بھارت کے خلاف ہوگا

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.