URDUپی ایس ایل ڈائریکٹ سائننگ

پی ایس ایل ڈائریکٹ سائننگ

ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگز کی ونڈو 23 نومبر کو بند ہوگئی جس کے دوران لیگ کی آٹھ میں سے چھ فرنچائزز نے پلیئر آکشن سے قبل ایک ایک اہم غیر ملکی کھلاڑی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔

ان سائننگز کے ذریعے دنیا بھر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے چند بہترین اور دلچسپ کھلاڑی لیگ میں شامل ہوگئے ہیں جس سے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ایک اور سنسنی خیز سیزن کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کی ڈائریکٹ سائننگز

ڈائریکٹ سائننگز ونڈو کے دوران مختلف فرنچائزز کی جانب سے سائن کیے گئے کھلاڑیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

میٹ ہنری  اسلام آباد یونائٹڈ ( 7.07 کروڑ روپے ) ۔

عادل رشید  کراچی کنگز۔ ( 6.20کروڑ روپے)

لانس مورس ملتان سلطانز ( 5.50 کروڑ روپے)

لوکی فرگوسن ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  ( 7.63کروڑ روپے )

کامندو مینڈس  لاہور قلندرز ( 6.38 کروڑ روپے ) ۔

میتھیو شارٹ  ۔ راولپنڈیز ( 9.15 کروڑ روپے )۔

پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 12

کے لیے کوئی ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دونوں فرنچائزز اب کھلاڑیوں کو ریٹینشن ، ٹریڈز اور پلیئر آکشن کے ذریعے اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔

ڈائریکٹ سائننگز کے قوانین۔

ڈائریکٹ سائننگز کے قانون کے تحت ہر فرنچائز کو ایک ایسے اہم کھلاڑی کو براہِ راست سائن کرنے کا اختیار دیا گیا تھا جس نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 اور 11 میں حصہ نہ لیا ہو۔

ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ سات کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے جن میں ڈائریکٹ سائننگ بھی شامل ہوگی۔ کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی آخری تاریخ 13 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے۔

جو فرنچائزز زیادہ سے زیادہ سات کھلاڑی برقرار رکھیں گی، انہیں گزشتہ آکشن کے سب سے زیادہ معاوضے والے کیٹیگری کے ایک کھلاڑی کو ریلیز کرکے جنرل پلیئر پول میں شامل کرنا ہوگا۔

پلیئر آکشن کے لیے سیلری کیپ۔

جیسا کہ پہلے اعلان کیا جا چکا ہے، پلیئر آکشن کے لیے ہر فرنچائز کی سیلری کیپ  45 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے

تاہم جن فرنچائزز نے نئی ڈائریکٹ سائننگ کی ہے، گزشتہ سیزن کے ڈائریکٹ سائننگ والے کھلاڑی کو برقرار رکھا ہے یا یہ دونوں کام کیے ہیں، ان کے لیے سیلری کیپ بڑھ کر ساڑھے پچاس کروڑ روپے ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ ہر فرنچائز کے لیے کم از کم ساڑھے 36 کروڑ روپے خرچ کرنا لازمی ہوگا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کا آغاز پشاور میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ سے ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.