URDUاین سی اے میں پری سیزن کیمپس کا آغاز

این سی اے میں پری سیزن کیمپس کا آغاز

لاہور۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس میں مجموعی طور پر 49 کھلاڑی شرکت کریں گے۔
ریڈ بال کیمپ 8 جون سے شروع ہوگا اور 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں 22 کھلاڑی حصہ لیں گے۔
آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ون ڈے سیریز میں شامل وہ کھلاڑی جو ریڈ بال کیمپ کے لیے منتخب ہوئے ہیں، 15 جون سے کیمپ میں شامل ہونگے ۔
وائٹ بال کیمپ 15 جون سے شروع ہوگا اور 18 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس میں 27 کھلاڑی شریک ہوں گے۔
دونوں کیمپس کا مقصد کھلاڑیوں کو آئندہ بین الاقوامی اور ڈومیسٹک مقابلوں کے لیے تیار کرنا ہے۔ کیمپ کے دوران کھلاڑی قومی ٹیم اور این سی اے کے کوچز کے ساتھ اپنی کرکٹ مہارتوں اور فٹنس پر کام کریں گے۔ پی سی بی کا میڈیکل اسٹاف بھی ان کی رہنمائی کرے گا۔
کھلاڑیوں کے لیے کوچز کے ساتھ ون آن ون سیشنز بھی رکھے جائیں گے تاکہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کی ضروریات اور فٹنس کے معیار کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ این سی اے نے حال ہی میں پاکستان مینز ٹیم کے بنگلہ دیش کے دورے اور آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کی تیاری کے لیے ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹرز کے الگ الگ کیمپس بھی منعقد کیے تھے۔
ریڈ بال کیمپ کے 22 کھلاڑی ۔
عامر جمال، عبداللہ فضل، ابرار احمد، علی عثمان، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، عبید شاہ، ساجد خان، سلمان علی آغا، ثاقب خان، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، شہزاد گل اور شان مسعود۔
وائٹ بال کیمپ کے 27 کھلاڑی۔
عبدالصمد، عبدالسبحان، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، فیصل اکرم، فخر زمان، فرحان یوسف، حیدر علی، حسن نواز، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، رضا اللہ، روحیل نذیر، سعد بیگ، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سمیر منہاس، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شامل حسین، سفیان مقیم اور عثمان خان۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.