URDUسلمان علی آغا کا ٹی ٹوئنٹی کریئر ِِختم؟ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی اور شاہین آفریدی ون ڈے کے کپتان برقرار

سلمان علی آغا کا ٹی ٹوئنٹی کریئر ِِختم؟ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی اور شاہین آفریدی ون ڈے کے کپتان برقرار

پاکستان کرکٹ میں کپتانی کا روایتی میوزیکل چیئر گیم کوئی نئی بات نہیں ہے۔ایشین گیمز میں حصہ لینے والی ٹیم سے سلمان علی آغا کو ڈراپ کرکے صاحبزادہ فرحان کو کپتان بنائے جانے کے وقت ہی یہ اشارے مل گئے تھے کہ سلمان علی آغا کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کریئر اب زیادہ دور نہیں ہے اور اب سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی انہیں ڈراپ کرنے کے فیصلے نے اس بات کو تقویت دے دی ہے کہ ان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کریئر اب ختم ہوچکا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف 9۔ 11 اور 13 اکتوبر کو ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھا ہے جبکہ ون ڈے کی کپتانی بھی شاہین شاہ آفریدی کے پاس برقرار ہے۔ان کی قیادت میں پاکستان ٹیم سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز کھیلے گی۔

اس کے ساتھ ہی پندرہ رکنی ٹی ٹوئنٹی اور سولہ رکنی ون ڈے اسکواڈز کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

فخر زمان شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے جو اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسی سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلے تھے۔

ایشین گیمز میں حصہ لینے والی ٹیم میں سے احمد دانیال۔سعد مسعود۔ عثمان خان علی رضا ۔ عاکف جاوید اور وسیم جونیئر ڈراپ کردیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ میں یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے کہ آنکھ کا تارہ بہت جلد ہی آنکھوں میں کھٹکنے لگتا ہے۔ سلمان علی آغا 2024 میں پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کیے گئے تھے اسوقت تک وہ صرف 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے تھے اور اس وقت بھی کرکٹ کے حلقوں میں انہیں کپتان بنائے جانے کے فیصلے کو حیرت سے دیکھا گیا تھا تاہم اب جب انہیں اس عہدے سے ہٹایا گیا ہے تو وہ 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں کپتانی کرچکے تھے جن میں سے 31 جیتے ہیں 18 میں انہیں شکست ہوئی۔ اس لحاظ سے وہ بابراعظم کے 85 میچوں کے بعد سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کپتانی کرنے والے پاکستانی کپتان ہیں اور بابراعظم کی 48 فتوحات کے بعد وہ دوسرے سب سے کامیاب پاکستانی کپتان بھی ہیں۔

سلمان علی آغا نے اپنی کپتانی کے میچوں میں 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 912 رنز اسکور کیے۔

ان کی کپتانی میں پاکستان نے اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سات میں سے چار میچز جیتے تھے تاہم خود ان کی اپنی کارکردگی اچھی نہیں رہی تھی غالباً یہی انہیں کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ بنی ہے۔

شاداب خان کی حالیہ انٹرنیشنل کارکردگی خاصی مایوس کن رہی ہے البتہ کیریبئن لیگ کی پرفارمنس اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی گڈبک میں ہونا انہیں واپس ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں لے آیا ہے۔

شاداب خان نے اسی سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 6 میچوں میں بولنگ کرتے ہوئے صرف 5 وکٹیں حاصل کی تھیں جن میں 2 وکٹیں امریکہ اور 3 نمیبیا کے خلاف تھیں۔

شاداب خان نے اپنے آخری 10 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی صرف 6 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

پندرہ رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

صاحبزادہ فرحان ( کپتان ) ۔ عبدالصمد۔ ابرار احمد۔ عرفات منہاس ۔ فخرزمان ۔حسن نواز۔ عمران رندھاوا۔ خواجہ نافع ( وکٹ کیپر ) معاذ صداقت۔ نسیم شاہ۔ رضاء اللہ۔ صائم ایوب۔ سلمان مرزا۔ شاداب خان اور سفیان مقیم۔

16 رکنی ون ڈے اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

شاہین شاہ آفریدی ( کپتان ) ابرار احمد۔ سلمان علی آغا۔ عرفات منہاس۔بابراعظم فہیم اشرف۔ فخرزمان۔ غازی غوری ( وکٹ کیپر ) ۔ حارث رؤف۔ حسن نواز۔ نسیم شاہ ۔رضاء اللہ ۔ سعد بیگ ( وکٹ کیپر ) صائم ایوب۔ شاداب خان اور سفیان مقیم۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول ۔

9 اکتوبر ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔راولپنڈی۔

11 اکتوبر ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔راولپنڈی۔

13 اکتوبر۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔راولپنڈی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.