URDUدورۂ ویسٹ انڈیز: ویمنز اسکواڈ میں فاطمہ ثنا کی واپسی، نئے ہیڈ کوچ کی پہلی سیریز

دورۂ ویسٹ انڈیز: ویمنز اسکواڈ میں فاطمہ ثنا کی واپسی، نئے ہیڈ کوچ کی پہلی سیریز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ آل راؤنڈر فاطمہ ثنا ایک بار پھر ٹیم کی قیادت سنبھالیں گی۔

وہ ویمنز بگ بیش کی وجہ سے آئی سی سی ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے پائی تھیں۔

یہ سیریز  ہیڈ کوچ شین ڈائٹزکی بھی پاکستان ویمنز ٹیم کے ساتھ پہلی سیریز ہوگی۔ وہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔

ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل ایمان فاطمہ کو ناقص کارکردگی کی بنا پر ڈراپ کردیا گیا ہے ۔ انجرڈ سائرہ جبین کی جگہ اس ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والی عمیمہ سہیل ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے جگہ نہیں بناسکی ہیں۔ وہ ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں سری لنکا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچوں میں 36 اور 35 رنز کے ساتھ  پاکستان ٹیم کی ٹاپ اسکورر رہی تھیں۔

لیگ اسپنر عروب شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خـلاف  سیریز میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی جس میں پاکستان ویمنز ٹیم اسوقت 9 میچز میں 5 کامیابیوں کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔

سیریز کے تمام میچز ونزر پارک روزو ، ڈومینیکا  میں کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 8 ۔10 اور 12 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے میچز15۔ 17 اور 20 دسمبر کو ہونگے۔

پاکستان کا 15رکنی  اسکواڈ  ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

فاطمہ ثنا ( کپتان ) عائشہ ظفر۔ منیبہ علی ( وکٹ کیپر ) ۔ نجیہہ علوی ( وکٹ کیپر) گل فیروزہ ۔ شوال ذوالفقار۔ صدف شمس۔ مومنہ ریاست۔ نشرہ سندھو۔ تسمیہ رباب۔عروب شاہ۔ سدرہ امین ۔ طوبٰی حسن ۔ام ہانی اور  وحیدہ اختر۔

شین ڈائٹز ہیڈ کوچ اور عائشہ اشعر منیجر ہونگی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.