URDUپاکستان ویمنز کو ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف 25 رنز سے شکست۔

پاکستان ویمنز کو ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف 25 رنز سے شکست۔

ڈبلن ۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف 25 رنز کی شکست سے کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 23 ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں ویسٹ انڈیز کی یہ 15 ویں کامیابی ہے۔ پاکستان ویمنز نے صرف 8میچز جیتے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کا اس سیریز میں یہ دوسرا میچ تھا ۔ پہلے میچ میں اس نے میزبان آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر199 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر174 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز کی خاص بات جینیلیا گلاسگو اور کپتان ہیلی میتھیوز کی عمدہ بیٹنگ تھی ۔
ہیلی میتھیوز نے 20گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ انہوں نے ڈینڈرا ڈوٹن کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے صرف 5 اوورز میں 57 رنز کا اضافہ کیا۔
میتھیوز نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے82 رنز اسکور کیے تھے اور ناٹ آؤٹ رہی تھیں۔
میتھیوز کی وکٹ کے ساتھ ہی پاکستان ویمنز کو تین وکٹیں صرف 9 رنز کے اضافے پر مل گئیں اس موقع پر اسٹیفینی ٹیلر ( 39 ) اور جازارا کلیکسٹن ( 17 ) نے چوتھی وکٹ کے لیے 54 رنز کا اضافہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی پوزیشن کو جیلینیا گلاسگو اور شینیلی ہینری کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے بننے والے 65 رنز نے مزید بہتر بنادیا۔
گلاسگو 25 گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے 42 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئیں۔
ہینری ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
رامین شمیم اور نشرہ سندھو نے بالترتیب 27 اور29 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ڈیانا بیگ نے 4 اوورز میں 58 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
کپتان فاطمہ ثنا نے 4 اوورز میں 50 رنز دیے اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکیں۔ اس سے قبل ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی پاکستانی بولر کی سب سے مہنگی بولنگ کا ریکارڈ 47 رنز کا ندا ڈار کا تھا جو انہوں نے 2023 میں انگلینڈ ویمنز کے خلاف قائم کیا تھا۔
پاکستان ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور اس کی تین وکٹیں صرف 28 رنز پر گرگئیں۔
منیبہ علی کی مایوس فارم جاری ہے وہ صرف 2رنز بناکر ہینری کی گیند پر بولڈ ہوگئیں۔گل فیروزہ صرف4 رنز بناکر اننگز کے پہلے ہی اوور میں ہیکٹر کی گیند پر آؤٹ ہوئیں۔ عائشہ ظفر کو 7 رنز پر ہینری نے آؤٹ کیا۔
سائرہ جبین 6 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں تو پاکستان کا اسکور4 وکٹوں پر صرف 52 رنز تھا جو آگے بڑھتا ہوا رامین شمیم ( 18 ) کی وکٹ کے ساتھ 84 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔
ارم جاوید24 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئیں تواسکور6 وکٹوں پر 112 رنز تھا۔ عالیہ ریاض نے ڈوٹن کے ایک ہی اوور میں پانچ چوکے لگائے اور 8 چوکوں کی مدد سے 37 رنز کی اننگز کھیلی ۔ کپتان فاطمہ ثنا نے 2 چوکوں اور 2ثچھکوں کی مدد سے27 رنز اسکور کیے لیکن یہ کوششیں ٹیم کو ہدف تک لے جانے کے لیے کافی نہ تھیں۔
پاکستان ویمنز اپنا دوسرا میچ اتوار کے روز آئرلینڈ ویمنز کے خلاف کھیلے گی۔ وہ اپنا تیسرا میچ 3جون کو ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف کھیلے گی جبکہ 4 جون کو اس کا آخری لیگ میچ آئرلینڈ ویمنز کے خلاف ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.