URDUپاکستان انڈر 19نے انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

پاکستان انڈر 19نے انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

پاکستان انڈر19  نے چوتھے یوتھ ون ڈے میں انگلینڈ انڈر 19  کو  200 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی  اس نے چار میچوں کی یہ ون ڈے سیریز تین ایک سے جیت لی۔

یاد رہے کہ پاکستان انڈر 19 نے پہلا یوتھ ون ڈے 177 رنز سے اور دوسرا میچ 122 رنز سے جیتا تھا جبکہ انگلینڈ انڈر 19 نے تیسرے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

بدھ کے روز چوتھے ون ڈے میں پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 50 اوورز میں  4 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنائے۔

جواب میں انگلینڈ انڈر 19 ٹیم  20.4 اوورز میں 150 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان انڈر 19 کی اننگز میں کپتان فرحان یوسف ،  عثمان خان اور جہانگیربلال نمایاں رہے۔

فرحان یوسف نے  54 گیندوں پر 80 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور8 چوکے شامل تھے۔

جہانگیر بلال اور عثمان خان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 148  رنز کا اضافہ کیا۔ جہانگیربلال نے 13 چوکوں کی مدد سے79 رنز اسکور کیے۔

عثمان خان نے بھی 79 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے۔

احمد حسین نے ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 63 رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ انڈر 19 کی اننگز میں کپتان رالفی البرٹ نے46  اور آئزک محمد نے 32 رنز بنائے۔

پاکستان انڈر 19 کی طرف سے احمد حسین نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ پرفارمنس دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔

محمد صیام  نقاب شفیق اور جہانگیر بلال نے  دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان انڈر 19  نے اس دورے میں انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف چار روزہ یوتھ ٹیسٹ بھی کھیلا تھا جو میزبان ٹیم نے 10 رنز سے جیتا تھا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.