URDUپاکستان انڈر 19 کو یوتھ ٹیسٹ میں 10 رنز سے شکست ، عبدالقادر کے 80 رنز، البرٹ کی 6 وکٹیں

پاکستان انڈر 19 کو یوتھ ٹیسٹ میں 10 رنز سے شکست ، عبدالقادر کے 80 رنز، البرٹ کی 6 وکٹیں

انگلینڈ انڈر 19  نے پاکستان انڈر 19 کو چار روزہ یوتھ ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست دے دی ۔

چار روزہ میچ کے آخری دن  پاکستان انڈر 19 کو  جیتنے کے لیے 262 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم  251 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم کی جیت میں کپتان رالفی البرٹ کی68  رنز کے عوض 6 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے پہلی اننگز میں بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جیک نیلسن نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 36 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان انڈر 19 کی دوسری اننگز میں عبدالقادر نے 88 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 80 رنز اسکور کیے۔انہوں نے پہلی اننگز میں66 رنز بنائے تھے۔

کپتان فرحان یوسف نے 5 چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔

پہلی اننگز میں 57 رنز بنانے والے حسنین عباس ڈار نے دوسری اننگز میں 4 چوکوں کی مدد سے 35رنز اسکور کیے۔وہ جب تک کریز پر تھے پاکستان ٹیم کو ان سے امیدیں وابستہ تھیں تاہم تین بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

حمزہ ظہور نے 22 رنز بنائے۔ اوپنرز علیان سلمان اور عثمان خان نے  ٹیم  کو 50رنز کاآغاز فراہم کیا اور دونوں نے پچیس پچیس رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل انگلینڈ انڈر 19  دوسری اننگز میں 233  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔لیو سیلوی کلنٹن نے 195 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے15 چوکوں کی مدد سے  107 رنز اسکور کیے ۔ آئزک محمد نے 57گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے46  رنز بنائے۔ان دونوں نےدوسری وکٹ کی شراکت میں  107 رنز کا اضافہ کیا۔

کپتان رالفی البرٹ نے 40 رنز کی اننگز کھیلی جس میں3 چوکے شامل تھے۔

لیگ اسپنر احمد حسین نے 23 رنز دے کر  4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد حذیفہ نے 40 رنز دے کر 3  اور محمد صیام نے 37 رنز دے کر 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستان انڈر19  اب انگلینڈ انڈر19  کے خلاف  چار ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی جو 9 ۔12 ۔14۔ اور 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.