URDUپاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے مدمقابل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے مدمقابل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے سیمی فائنل  میں سری لنکا ویمنز کے مدمقابل ہوگی۔ یہ میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔بھارت نے کوارٹرفائنل میں جاپان کو 8 وکٹوں سے شکست دی جبکہ بنگلہ دیش چین کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے نہ ہونے کے سبب  بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر فاتح قرار پائی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹرفائنل میں تھائی لینڈ کو بمشکل 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب سری لنکا نے جمعہ کے روز کھیلے گئے کوارٹرفائنل میں ملائشیا کو86  رنز سے شکست دی جس میں کپتان چماری اتاپتو کے 63 رنز اور 2 وکٹوں کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا عمل دخل نمایاں تھا۔

پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیمیں حال ہی میں ایشیا کپ اور دو طرفہ سیریز میں مدمقابل آچکی ہیں ۔ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے4  وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دو طرفہ سیریز میں بھی وہ دو ایک سے کامیاب رہی تھی۔

دونوں ٹیمیں ابتک مجموعی طور پر 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مدمقابل آچکی ہیں اور دونوں بارہ بارہ میچز جیت چکی ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم اس سال مجموعی طور پر 23 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکی ہے جن میں اس نے9 صرف جیتے ہیں 12میں اسے شکست ہوئی ہے اور2 برابر رہے ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے دو مرتبہ 2010 اور 2014میں ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہے  جبکہ 2022 میں وہ چوتھے نمبر پر رہی تھی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.