URDUپاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریزجمعہ سے شروع

پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریزجمعہ سے شروع

میرپور ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں جمعہ سے میرپور میں پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہورہی ہیں۔
دو میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سےسلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ یہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی دوسری ٹیسٹ سیریز ہے۔پہلی سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف تھی جو ایک ایک سے برابر رہی تھی۔
چار کھلاڑی پہلی بار پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں جن میں اذان اویس ۔ عبداللہ فضل ۔عماد بٹ اور غازی غوری شامل ہیں جبکہ فاسٹ بولرمحمد عباس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
یہ سیریز سرفراز احمد کا پاکستان سینئر ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلا اسائنمنٹ ہے۔
اس ٹیسٹ سیریز کا ایک دلچسپ منظر یہ ہوگا کہ بابراعظم فاسٹ ناہید رانا کی بولنگ کا سامنا کریں گے۔ یہ دونوں گزشتہ دنوں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کا حصہ تھے تاہم اب یہ دونوں حریف کے طور پر آمنے سامنے ہونگے۔ 2024 میں پاکستان میں کھیلی گئ ٹیسٹ سیریز میں ناہید رانا نے دو مرتبہ بابراعظم کو آؤٹ کیا تھا۔
ان دونوں کے علاوہ ٹیسٹ سیریز میں سلمان علی آغا اور مہدی حسن میراز کا بھی آمنا سامنا ہوگا۔ گزشتہ سال ڈھاکہ میں کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میں مہدی حسن کے ہاتھوں سلمان علی آغا کا رن آؤٹ متنازعہ بن گیا تھا اور اسے اسپورٹسمین شپ کے منافی کہا گیا تھا تاہم ایم سی سی نے اسے قوانین کے مطابق قرار دیا تھا۔
پاکستان اسوقت آئی سی سی کی عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی رینکنگ نویں ہے۔
پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کررہے ہیں ۔ وہ ابتک 14 ٹیسٹ میچوں میں کپتان کرچکے ہیں جن میں سے 4 جیتے ہیں اور 10 میچوں میں انہیں شکست ہوئی ہے۔
بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت نجم الحسین شانتو کررہے ہیں۔وہ ابتک16 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کرتے ہوئے 6 ٹیسٹ جیت چکے ہیں 9 میں شکست ہوئی ہے ایک میچ ڈرا ہوا ہے۔
بنگلہ دیشی کپتان شانتو 2024 کی ٹیسٹ سیریز کی کارکردگی کو دوہرانے کے لیے پرعزم دکھائے دیتے ہیں وہ سیریز بنگلہ دیش نے دو صفر سے جیتی تھی۔ اس بار بھی وہ اپنے فاسٹ بولرز سے امیدیں وابستہ رکھے ہوئے ہیں جو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔
یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا پانچواں دورۂ بنگلہ دیش ہے جس میں وہ ٹیسٹ میچز کھیل رہی ہے۔ اس سے قبل اس نے بنگلہ دیش میں آٹھ ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں سے سات جیتے ہیں جبکہ ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ابتک مجموعی طور پر 15 ٹیسٹ کھیلےجاچکے ہیں جن میں پاکستان نے 12جیتے ہیں۔ بنگلہ دیش 2 ٹیسٹ میچ جیتا ہے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا ہے۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ۔ شان مسعود ( کپتان ) ۔عبداللہ فضل ۔اذان اویس۔بابراعظم۔ امام الحق۔ غازی غوری۔سعود شکیل۔ محمد رضوان۔سلمان علی آغا۔عماد بٹ۔ساجد خان۔حسن علی۔ خرم شہزاد۔ محمد عباس۔ نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی۔
بنگلہ دیش ٹیسٹ اسکواڈ۔ نجم الحسین شانتو ( کپتان ) ۔محمود الحسن جوئے۔ شادمان اسلام۔ مومن الحق۔ مشفق الرحیم ۔ لٹن داس ۔ مہدی حسن میراز۔ تیج الاسلام۔ نعیم حسن ۔ عبادت حسین ۔ شریف الاسلام۔ تسکین احمد ۔ ناہید رانا۔ تنزیدحسن اور امیت حسن ۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.