پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ، سری لنکا کے دورے کے لیے 6 کھلاڑی ڈراپ
لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف 23 جولائی سے 4 اگست تک ہمبنٹوٹا میں کھیلی جانے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پندرہ پندرہ رکنی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان ویمنز اور سری لنکا ویمنز کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 23 ۔ 25۔ اور 31جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز 31جولائی 2 اور 4 اگست کو ہونگے۔
فاطمہ ثنا ون ڈے سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گی جبکہ ان کی دی ہنڈریڈ میں شرکت کی وجہ سے منیبہ علی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قیادت کی ذمہ داری نبھائیں گی۔
فاطمہ ثنا دی ہنڈریڈ میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔
اس اسکواڈ کی خاص بات یہ ہے کہ حالیہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والی پاکستان ٹیم کی 6 کھلاڑی ڈراپ کردی گئی ہیں ۔
جن کھلاڑیوں کو ڈراپ کردیا گیا ہے ان میں ارم جاوید۔ عالیہ ریاض۔ ڈیانا بیگ۔ گل فیروزہ۔ نتالیہ پرویز اور رامین شمیم شامل ہیں۔
لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال گھٹنے کی تکلیف کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کی گئی ہیں انہیں اس کی سرجری کرانی ہے ۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تین کھلاڑیوں نے پہلی بار جگہ بنائی ہے ان میں ایمان نصیر۔مومنہ ریاست اور ماہم انیس نے ابھی تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل نہیں کھیلا ہے ان کے علاوہ حمنہ بلال۔ شوال ذوالفقار۔ ام ہانی ۔ وحیدہ اختر اور نجیہہ علوی بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کی گئی ہیں۔
پاکستان ویمنز ون ڈے اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
فاطمہ ثنا (کپتان) عائشہ ظفر، گل فیروزہ، ماہم انیس، مومنہ ریاست، منیبہ علی ، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، سائرہ جبین، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، امِ ہانی اور وحیدہ اختر۔
پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں یہ کھلاڑی شامل ہیں۔
منیبہ علی (کپتان) عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، سائرہ جبین، شوال ذوالفقار، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، امِ ہانی اور وحیدہ اختر۔



Leave a Reply