URDUآسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ ، رضوان ڈراپ ، شاداب خان کی حیران کن واپسی

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ ، رضوان ڈراپ ، شاداب خان کی حیران کن واپسی

اہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ شاداب خان ڈھائی سال بعد حیران کن طور پر ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیے گئے ہیں۔
سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی اور بقیہ دو میچز 2 اور 4 جون کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
شاداب خان نے آخری مرتبہ پاکستان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں نمائندگی نومبر 2023 میں آئی سی سی ورلڈ کپ میں کی تھی جس میں وہ 6 میچوں میں صرف 2 وکٹیں حاصل کرسکے تھے اس کے بعد سے وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلتے رہے ہیں لیکن اس میں بھی ان کی پرفارمنس قابل ذکر نہیں رہی ہے اور وہ 32میچوں میں 36 کی اوسط سے صرف19 وکٹیں حاصل کرپائے ہیں اور ان 32 میچوں میں سے بھی 16 میچز وہ ہیں جن میں انہیں ایک بھی وکٹ نہیں ملی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے صرف پی ایس ایل کی پرفارمنس پر انہیں دوبارہ ٹیم میں جگہ دے دی گئی ہے جس میں انہوں نے17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
وکٹ کیپر محمد رضوان پاکستان ٹیم کے بنگلہ دیش ون ڈے ٹور میں ٹیم کا حصہ تھے جس میں انہوں نے بالترتیب 10 ۔ 44 اور 4 رنز بنائے تھے۔اسی ٹور کے آخری ون ڈے میں غازی غوری نے بیٹر کی حیثیت سے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔
رضوان بنگلہ دیش کے حالیہ ٹیسٹ ٹور میں ٹیم کا حصہ تھے جس میں انہوں نے 59 اور 94 کی اننگز کھیلی تھیں لیکن ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ون ڈے میں بھی وہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا اعتماد کھوچکے ہیں۔
اس بنگلہ دیش ون ڈے ٹور میں شامل چھ کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں شامل نہیں ہیں ان میں فہیم اشرف۔ سعد مسعود۔ حسین طلعت۔ محمد وسیم جونیئر فیصل اکرم اور محمد رضوان شامل ہیں۔
ٹیم میں جن کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے ان میں بابراعظم۔ احمد دانیال۔ روحیل نذیر۔ شاداب خان ۔ نسیم شاہ۔ عرفات منہاس اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
بابراعظم بنگلہ دیش کے ون ڈے ٹور میں شامل نہیں تھے اس سے قبل انہوں نے سری لنکا کے خلاف گزشتہ سال راولپنڈی کے ون ڈے میں سنچری اسکور کی تھی۔
نسیم شاہ بھی آخری ون ڈے 2025 میں سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے تھے۔
روحیل نذیر2023 میں ایشین گیمز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تھے لیکن نہیں کھیلے تھے۔
عرفات منہاس نے 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
احمد دانیال گزشتہ سال بنگلہ دیش میں 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے تھے۔
لیفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم آخری بار 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے کھیلے تھے۔انہوں نے 4 ون ڈے انٹرنیشنل میں 8 وکٹیں حاصل کی ہیں جن میں اپنے ڈیبیو میچ 52رنز کے عوض 4 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی قابل ذکر ہے۔
فخرزمان اور صائم ایوب فٹ نہ ہونے کے سبب اسکواڈ کا حصہ نہیں بن پائے ہیں جبکہ عثمان خان کا نام بیماری کی وجہ سے سلیکشن کے لیے زیرغور نہیں آیا۔
شاہین شاہ آفریدی کی ون ڈے کپتان کی حیثیت سے یہ چوتھی سیریز ہے۔اس سے قبل وہ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف سیریز جیت چکے ہیں جبکہ بنگلہ دیش میں انہیں شکست ہوئی تھی۔
پاکستان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
شاہین شاہ آفریدی ( کپتان ) سلمان علی آغا ( نائب کپتان ) عبدالصمد۔ ابرار احمد۔ احمد دانیال۔ عرفات منہاس۔ بابراعظم۔ حارث رؤف۔ معاذ صداقت۔ غازی غوی ( وکٹ کیپر ) ۔ نسیم شاہ۔ روحیل نذیر( وکٹ کیپر ) ۔ صاحبزادہ فرحان۔ سفیان مقیم ۔ شاداب خان اور شامل حسین ۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.