URDUپاکستان مینز ٹیم سے ایشین گیمز میں کیسی کارکردگی کی توقعات رکھی جاسکتی ہیں ؟

پاکستان مینز ٹیم سے ایشین گیمز میں کیسی کارکردگی کی توقعات رکھی جاسکتی ہیں ؟

20 ویں ایشین گیمز  میں  مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ 24 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں 10 ٹیمیں دفاعی چیمپئن بھارت ۔ پاکستان  ۔ بنگلہ دیش ۔ سری لنکا ۔ افغانستان ۔ ملائشیا ۔ ہانگ کانگ۔ عمان ۔ نیپال اور میزبان جاپان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان ۔ بھارت ۔ سری لنکا  بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں  آئی سی سی کی مکمل رکنیت   کی وجہ سے کوارٹرفائنلز مرحلے سے ایونٹ کا آغاز کریں گی جو 28 اور 29 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم تیسری مرتبہ ایشین گیمز مینز کرکٹ میں حصہ لے رہی ہے۔

2010 میں اسے سیمی فائنل میں افغانستان نے22  رنز سے ہرادیا تھا جس کے بعد پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

2022  میں  پاکستان کو ایک بار پھر سیمی فائنل میں افغانستان نے4 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف 6 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

اسمرتبہ پاکستان نے اس ایونٹ کے لیے جو ٹیم منتخب کی ہے اس میں بڑے نام شامل نہیں ہیں لیکن منتخب کردہ کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ ٹیم میں شامل اوپنر معاذ صداقت اور لیفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم اسوقت زبردست فارم میں ہیں اور دونوں نے کیریبئن لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

معاذ صداقت نے 7 میچوں میں  2  سنچریوں کی مدد سے 363 رنز اسکور کیے ہیں جن میں 29 چوکے اور 23 چھکے شامل ہیں۔

سفیان مقیم 6 میچوں میں 12  وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ان کے علاوہ صائم ایوب نے اس لیگ میں ایک سنچری اسکور کی جبکہ حسن نواز ایک نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان نے آخری لمحات میں ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور انجرڈ  سلمان مرزا کی جگہ وسیم جونیئر کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

صاحبزادہ فرحان ( کپتان ) عبدالصمد۔حیدرعلی۔حسن نواز۔ عثمان خان۔ معاذ صداقت۔عرفات منہاس۔صائم ایوب۔ سعد مسعود۔احمد دانیال۔ ابرار احمد۔عاکف جاوید۔سفیان مقیم۔ علی رضا اور وسیم جونیئر۔

24 ستمبر کو ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان جاپان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا اسی روز دوسرے میچ میں ملائشیا اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

اس سال سنگاپور میں ہونے والے آٹھ ٹیموں کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے ملائیشیا۔عمان۔ ہانگ کانگ اور نیپال  نے ایشین گیمز کے لیے کوالیفائی کیا ہے جاپان میزبان ہونے کے سبب  براہ راست شرکت کررہا ہے۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز یکم اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل 3  اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

یہ  چوتھا موقع ہے کہ  مینز کرکٹ کو ایشین گیمز میں شامل کیا گیا ہے اس سے قبل 2010 ۔ 2014  اور 2022 میں مینز کرکٹ ایونٹ ایشین گیمز میں شامل تھا۔ 2010 میں بنگلہ دیش نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔   2014میں سری لنکا چیمپئن بنا تھا جبکہ 2022 میں بھارت نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.