URDUعبداللہ شفیق اور سعود شکیل کی پاکستان ٹیم میں شمولیت

عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کی پاکستان ٹیم میں شمولیت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انجرڈ عبداللہ فضل کی جگہ عبداللہ شفیق کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سعود شکیل بھی فوری طور پر کراچی سے ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

عبداللہ شفیق اسوقت ویسٹ انڈیز میں ہیں جہاں وہ گلوبل سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ سعود شکیل فٹنس مسائل کے سبب ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے تھے تاہم انہیں انگلینڈ کے دورے کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا کہ وہ فٹ ہوکر ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔

عبداللہ فضل ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹریننگ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ مکمل طور پر ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے سے باہر ہوگئے ہیں۔

عبداللہ شفیق نے 24 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جن میں انہوں نے 5 سنچریوں اور 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 1610 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ اکتوبر 2025میں جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی میں کھیلا تھا۔

انہوں نے حالیہ پریذیڈنٹ ٹرافی گولڈ نان فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 911 رنز بنائے تھے تاہم قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں چار نصف سنچریوں کی مدد سے ان کے رنز کی تعداد 369 تھی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.