URDUپریذیڈنٹ ٹرافی : اوجی ڈی سی ایل کی کنگز مین کے خلاف9 وکٹوں سے کامیابی ۔

پریذیڈنٹ ٹرافی : اوجی ڈی سی ایل کی کنگز مین کے خلاف9 وکٹوں سے کامیابی ۔

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون  کے دوسرے راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن اوجی ڈی سی ایل نے کنگز مین اکیڈمی کو 9  وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایم آئی ٹی سلیوشنز اور کے آر ایل کا میچ ڈرا ہوگیا ۔

اسٹیٹ بینک اور پی ٹی وی کا میچ بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز غنی گلاس نے ایس این جی پی ایل کو اننگز اور 14 رنز سے ہرادیا تھا۔

عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں اوجی ڈی سی ایل کو کنگزمین اکیڈمی کے خلاف جیتنے کے لیے 121 رنز کا ہدف ملا تھا اور اس نے تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر85 رنز بنالیے تھے۔ آج اس نے مزید کسی نقصان کے36  رنز بناکر کامیابی حاصل کرلی۔

وقار احمد نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

عمرصدیق 7 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ان دونوں نے دوسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 116 رنز کا اضافہ کیا۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں کے آر ایل کی ٹیم ایم آئی ٹی سلیوشنز کے 660 رنز کے جواب میں اپنی  پہلی اننگز میں  490  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

عاصم علی ناصر جو گزشتہ روز 110رنز پر ناٹ آؤٹ تھے 116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ فہیم اشرف 69 رنز اسکور کیے۔ محمد نبیل نے تین وکٹیں حاصل کیں

ایم آئی ٹی سلیوشنز نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر167 رنز بنائے تھے۔اس طرح اسے مجموعی طور پر 337 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

حسنین ندیم نے 62 رنز اسکور کیے۔ افتخار احمد نے 18رنز دے کر5  وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم ایبٹ آْباد میں اسٹیٹ بینک نے  پی ٹی وی کے خلاف دوسری اننگز  8 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بناکر ڈکلیئر  کردی ۔ عابدعلی 67 ۔ کاشف بھٹی 64 غازی غوری  58  اور رمیز عزیز41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پی ٹی وی کو جیتنے کے لیے 293 رنز کا ہدف ملا تھا کھیل ختم ہونے پر اس نے ایک وکٹ پر 64 رنز بنائے تھے۔

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا تیسرا راؤنڈ 24 ستمبر سے شروع ہوگا۔

کے آر ایل اور اوجی ڈی سی ایل کی ٹیمیں ایبٹ آْباد اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی۔

اسٹیٹ بینک اور غنی گلاس کا میچ نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

ایس این جی پی ایل اور ایم آئی ٹی سلیوشنز کا میچ عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں ہوگا جبکہ کنگز مین اکیڈمی اور پی ٹی وی ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں میچ کھیلیں گی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.