URDUپی ایس ایل 11: موزا رابانی پر پابندی ، شاناکا کے بارے میں خاموشی

پی ایس ایل 11: موزا رابانی پر پابندی ، شاناکا کے بارے میں خاموشی

لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے معاہدے سے انحراف کرنے پر زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزا رابانی پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے ۔
موزا رابانی نے متعین شدہ وعدوں کی پاسداری نہ کرنے کا ارتکاب کیا۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک سری لنکا کے داسن شاناکا کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں سنایا ہے جنہوں نے پی ایس ایل کے آغاز سے ایک روز قبل پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
موزا رابانی دوسرے کھلاڑی ہیں جنہیں پی ایس ایل میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے اس سے قبل گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے کوربن بوش پر اسی طرح معاہدے سے انحراف پر پابندی عائد کی گئی تھی جنہوں نے پی ایس ایل میں پشاور زلمی سے معاہدہ ختم کرکے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز میں شمولیت اختیار کی تھی۔
موزارابانی نے اپنے معاہدے کی شرائط پر اتفاق کیا تھا لیکن دستخط نہیں کیے تھے جب انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی پیشکش قبول کی جو ان کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ متفقہ فیس کے چار گنا زیادہ تھی۔
شاناکا نے بھی اسی طرح کا عمل کیا اور لاہور قلندرز کو اطلاع دی کہ وہ راجستھان رائلز میں شامل ہونگے تاہم سری لنکن ٹی ٹوئنٹی کپتان کے خلاف کارروائی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
پی سی بی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیشہ ور کرکٹ اعتماد اور معاہدوں کی یقین دہانی کی بنیاد پر کام کرتی ہے اور یہ کہ لازمی شرائط کی واضح پیشکش اور قبولیت کے باوجود موزارابانی نے اپنے فرائض کو نظرانداز کر کے ایک متصادم معاملے کو ترجیح دی۔
بورڈ نے مزید کہا کہ جب لازمی شرائط بشمول معاوضہ اور ڈھانچہ تحریری خط و کتابت کے ذریعے طے پا جاتے ہیں تو ایک اٹوٹ اور واضح فرض پیدا ہوجاتا ہے اور بغیر جائز سبب کے ایسے وعدوں سے پیچھے ہٹنے کی کوشش عالمی پیشہ ور کھیلوں کے اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
پی سی بی نے مزید کہا کہ فرنچائز لیگز میں پیشہ ورانہ رویہ اس بات کا متقاضی ہے کہ شرکاء شفافیت اور تسلسل کے ساتھ کام کریں ۔
پی سی بی نے نے خبردار کیا کہ اگر اس طرح کے رویے کو نظر انداز کیا گیا تو یہ لین دین کے قابلِ اعتماد ہونے اور اس اعتماد کو متاثر کرتا ہےجو فرنچائزز، ریگولیٹرز اور اسٹیک ہولڈرز پیشہ ورانہ اصولوں پر قائم رکھتے ہیں۔
پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد پی ایس ایل میں پروفیشنل ماحول کو محفوظ بنانا ہے اور یہ کہ معاہدوں کا احترام کیا جائے اور تمام کھلاڑیوں اور ایجنٹس کا رویہ ٹورنامنٹ کے وقار کی عکاسی کرے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.