URDUنیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی: اسٹرائیکرز اور انونسیبلز کی کامیابی

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی: اسٹرائیکرز اور انونسیبلز کی کامیابی

لاہور۔ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے میچوں میں اسٹرائیکرز نے چیلنجرز کو 5 رنز سے ہرادیا ۔انونسیبلز نے کانکررز کو 30 رنز سے شکست دے دی ۔
غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 150رنز بنائے۔دعا ماجد 38 نے اور عالیہ ریاض نے32 رنز اسکور کیے۔ڈیانا بیگ اور تانیہ سعید نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں چیلنجرز 20 اوورز میں6 وکٹوں پر 145 رنز بناپائی۔ایمان نصیر نے42 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایمان فاطمہ نے 38 رنز بنائے۔
تسمیہ رباب نے26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔
باغ جناح میں کھیلے گئے میچ میں انونسیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر165 رنز بنائے۔ منیبہ علی 59 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ ارم جاوید نے 43 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔عائشہ ظفر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کانکررز کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر135 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔سمیعہ افسر نے 57 رنز اسکور کیے۔حفصہ خالد نے38 رنز بنائے۔امبرکائنات نے 20 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔
منیبہ علی پلیئرآف دی میچ رہیں۔
ہفتے کو آرام کا دن ہے ۔ اتوار کو انونسیبلز کا مقابلہ چیلنجرز سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ اسٹارز اور کانکررز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.