نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی: انونسیبلز اور اسٹارز کی کامیابی
لاہور۔ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پیر کو کھیلے گئے میچوں میں انونسیبلزنے اسٹرائیکرز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا ۔اسٹارز نے بھی چیلنجرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اسٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 161 رنز بنائے۔عالیہ ریاض 47 صدف شمس33 اور دعا ماجد30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
مومینہ ریاست نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
انونسیبلز نے 18 اعشاریہ 3 اوورز میں چار وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔
منیبہ علی نے 12 چوکوں کی مدد سے 90 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور پلیئرآف دی میچ قرار پائیں۔ ارم جاوید 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
دوسرے میچ میں چیلنجرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نتالیہ پرویز58 اور ایمان فاطمہ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
عائشہ رحمن نے 10 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹارز نے مطلوبہ اسکور 17 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
سدرہ امین نے ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 75 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔
سدرہ امین کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
منگل کو آرام کا دن ہے۔ بدھ کو پہلا میچ کانکررز اور چیلنجرز کے درمیان باغ جناح میں کھیلا جائے گا۔ غنی گلاس گراؤنڈ میں ہونے والے دوسرے میچ میں اسٹارز اور اسٹرائیکرز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔



Leave a Reply