URDUویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی میں واریئرز کی دوسری کامیابی ، منیبہ علی کے 87 رنز

ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی میں واریئرز کی دوسری کامیابی ، منیبہ علی کے 87 رنز

واریئرز نے کپتان منیبہ علی کے ناقابل شکست 87 رنز کی بدولت پی سی بی ویمنز سپر تھری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں انکریڈیبلز کو35 رنز سے شکست دے دی ۔

یہ اس ٹورنامنٹ میں اس کی دوسری کامیابی ہے۔اس نے اپنا پہلا میچ چیمپئنز کے خلاف پانچ وکٹوں سے جیتا تھا۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جمعہ کےروز واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔

کپتان منیبہ علی نے 55گیندوں پر آؤٹ ہوئے بغیر87 رنز اسکور کیے جس میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

صدف شمس نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے55 رنز کی اننگز کھیلی۔

منیبہ علی اور صدف شمس نے دوسری وکٹ کی شراکت میں98 رنز کا اضافہ کیا۔

گل رخ نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 26 رنز اسکور کیے۔

عمیمہ سہیل اور وحیدہ اختر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انکریڈیبلز 19.3اوورز میں 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

گل فیروزہ اور ایمان نصیر نے 38 ۔ 38 رنز اسکورکیے۔

شہربانو نے 38 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔حفصہ خالد اور رامین شمیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ اتوار کے روز انکریڈیبلز اور چیمپئنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.