URDUنیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا فائنل اسٹارز اور انونسیبلز کے درمیان ہوگا

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا فائنل اسٹارز اور انونسیبلز کے درمیان ہوگا

اہور۔ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل اسٹارز اور انونسیبلز کے درمیان اتوار کو غنی گلاس گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
ہفتے کے روز تیسری پوزیشن پلے آف میچ میں اسٹرائیکرز اور کانکررز کی ٹیمیں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں مدمقابل ہونگی۔
لیگ مرحلے کے اختتام پر انونسیبلز اور اسٹارز نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔
جمعہ کے روز کھیلے گئے میچوں میں انونسیبلز نے کانکررز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ اسٹرائیکرز نے چیلنجرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔
غنی گلاس گراؤنڈ میں کانکررز نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 150رنز بنائے۔یسرٰی عامر نے 64 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔ ماہ نور زیب نے 17رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔
انونسیبلز نے بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کرلیا۔ گل فیروزہ اور منیبہ علی نے151 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔گل فیروزہ نے 14چوکوں کی مدد سے 76 رنز ناٹ آؤٹ اور کپتان منیبہ علی نے 11چوکوں کی مدد سے 72 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ یہ منیبہ علی کی اس ٹورنامنٹ میں چوتھی نصف سنچری ہے۔
گل فیروزہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
باغ جناح میں کھیلے گئے میچ میں چیلنجرز کی ٹیم صرف 93رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ڈیانا بیگ نے 25رنز بنائے۔نشرہ سندھو نے17 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹرائیکرز نے دسویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔سائرہ جبین اور صدف شمس بالترتیب 36 اور 34 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
نشرہ سندھو پلیئرآف دی میچ قرار پائیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.