URDUنیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی: انونسیبلز اور کانکررز نے میچ جیت لیے

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی: انونسیبلز اور کانکررز نے میچ جیت لیے

لاہور۔ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اتوار کو کھیلے گئے میچوں میں انونسیبلز نے چیلنجرز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا جبکہ کانکررز نے اسٹارز کے خلاف 56 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دونوں میچوں کو 16 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
پہلے میچ میں چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوورز میں 3 وکٹوں پر 151 رنز بنائے۔ایمان فاطمہ نے ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔ ایمان نصیر نے30 رنز اسکور کیے۔ سیدہ عروب شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں انونسیبلز نے 15 اعشاریہ 5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ منیبہ علی نے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 79 رنز ناٹ آؤٹ کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلادی ۔
گل فیروزہ نے رنز بنائے۔ نتالیہ پرویز اور معصومہ زہرا فاطمہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
منیبہ علی پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
دوسرے میچ میں کانکررز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 16 اوورز میں 9 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔
فاطمہ ثنا نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے۔ طوبیٰ حسن اور عائشہ رحمن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹارز کی ٹیم جواب میں 16 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر101 رنز بناسکی۔کائنات حفیظ نے 35 رنز اسکور کیے۔
غلام فاطمہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
فاطمہ ثنا نے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔
پیر کے روز پہلا میچ انونسیبلز اور اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں چیلنجرز کا مقابلہ اسٹارز سے ہوگا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.