نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی : فاطمہ ثنا کے 73 رنز ، مومنہ ریاست ایک رن پر 4 وکٹیں
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بدھ کے روز کھیلے گئے میچوں میں اسٹرائیکرز نے کانکررز کو 57 رنز سے ہرادیا ۔ اسٹارز نے انونسیبلز کے خلاف 48 رنز سے کامیابی حاصل کرلی
بوہرنوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں اسٹرائیکرز نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثنا نے 48 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔انہوں نے حورینہ سجاد کے ساتھ 54 رنز اور نجیہہ علوی کے ساتھ 72 رنز کی شراکت قائم کی۔
حورینہ سجاد نے 30 اور نجیہہ علوی نے 26 رنز اسکور کیے۔حمنہ بلال نے 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کانکررز 19.5 اوورز میں 103 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔نورین یعقوب نے 25 رنز اسکور کیے۔معصومہ زہرہ نے18 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
جواد کلب گراؤنڈ میں اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر110 رنز بنائے۔ثمینہ آفتاب 38 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔صدف شمس نے28 اور مناہل نے 26 رنز اسکور کیے۔انوشے ناصر نے 14 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔تسمیہ رباب نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انونسیبلز14 اوورز میں 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔سمیعہ افسر نے 18 رنز اسکور کیے۔
گل فیروزہ اور ایمان فاطمہ پہلی گیندوں پر صفر پر آؤٹ ہوگئیں۔ سدرہ امین صرف 5 رنز بناسکیں۔
مومنہ ریاست نے صرف ایک رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔


Leave a Reply