پریذیڈنٹ ٹرافی : جے ڈی ڈبلیو کے سمیر منہاس کی سنچری، مومن قمر کی9 وکٹیں
لاہور ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ میں جے ڈی ڈبلیو اور احمد گلاس کا میچ ڈرا ہوگیا۔اس میچ کی خاص بات جے ڈی ڈبلیو کے سمیر منہاس کی سنچری اور لیفٹ آرم اسپنر مومن قمر کی 9 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔
جے ڈی ڈبلیو اور احمد گلاس کے درمیان ہری پور میں کھیلے گئے میچ میں احمد گلاس نے پہلے بیٹنگ کی اور پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر290 رنز بنائے جس میں رحمن خان کی سنچری شامل تھی مومن قمر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 59رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
جے ڈی ڈبلیو پہلی اننگز میں 199 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ناصر نواز نے 68 فرحان یوسف نے 37 اور موہیر سعید نے 31 رنز اسکور کیے۔ عثمان قادر نے پانچ اور ارحم نواب نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
احمد گلاس نے دوسری اننگز چھ وکٹوں پر289 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ برہان بشارت نے68 اور رحمن خان نے61 رنز اسکور کیے۔
مومن قمر نے ایک بار پھر عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 96 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں اسطرح انہوں نے میچ میں 155 رنز دے کر9 وکٹیں حاصل کیں۔
جے ڈی ڈبلیو کو میچ جیتنے کے لیے 381 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم اس نے کھیل ختم ہونے پر 216رنز بنائے تھے اور اس کے 3کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
سمیر منہاس نے شاندار سنچری اسکور کی اور 159گیندوں پر 15چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 121رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ اس سے قبل انہوں نے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف نصف سنچری اسکور کی تھی۔
ناصر نواز نے 31ہمایوں الطاف نے29 اور موہیر سعید نے22 رنز بنائے۔
جے ڈی ڈبلیو ابتک تین میچز کھیل چکی ہے جن میں سے دو ڈرا ہوئے ہیں اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے۔
جے ڈی ڈبلیو کے اگلے میچز کی تفصیل اسطرح ہے۔
5 سے 7 جون بمقابلہ کنگز مین اکیڈمی۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم۔ ایبٹ اباد
9 سے 11 جون۔ بمقابلہ پی ایچ اے راولپنڈی ۔ عمران خان اسٹیڈیم پشاور۔
13 سے 15 جون ۔ بمقابلہ ریلویز۔نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آْباد۔



Leave a Reply