URDUپریذیڈنٹ ٹرافی : ایم آئی ٹی سلیوشنز کی جیت ، امام الحق کی ڈبل سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی : ایم آئی ٹی سلیوشنز کی جیت ، امام الحق کی ڈبل سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی کے ساتویں اور آخری راؤنڈ میں ایم آئی ٹی سلیوشنز نے پی ٹی وی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تیسرے دن کی خاص بات  اوجی ڈی سی ایل کے کپتان امام الحق کی ناقابل شکست  ڈبل سنچری  تھی ۔ پی ٹی وی کے تیمور خان اور اسٹیٹ بینک کے علی شان  بھی سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پی ٹی وی  کی ٹیم ایم آئی ٹی سلیوشنز کے خلاف فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں  394  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

وقار حسین نے  2 چھکوں اور 24 چوکوں کی مدد سے 171 رنز اسکور کیے جو ان کے کریئر کا بہترین انفرادی اسکور ہے۔

تیمورخان نے  151 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 17چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شاندار شراکت میں 316 رنز کا اضافہ کیا۔

خالد عثمان نے 90 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ۔سلمان اسلم اور محمد اسمعیل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایم آئی ٹی سلیوشنز کو جیتنے کے لیے صرف  47 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر  حاصل کرلیا۔کاشف علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں اوجی ڈی سی ایل نے غنی گلاس  کے 232 رنز کے جواب میں پہلی اننگز  410  رنز  9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔

امام الحق نے 2 چھکوں اور 19چوکوں کی مدد سے 200 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے ۔عبید شاہ نے 131  رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد نے تین وکٹیں حاصل کیں لیکن انہوں نے 15 نوبالز کرڈالیں۔

غنی گلاس نے کھیل ختم ہونے پر 3 وکٹوں پر  82  رنز بنائے تھے۔

شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ایس این جی پی ایل کو  کے آر ایل    کے خلاف جیتنے کے لیے 191  رنز کا ہدف ملا ہے اس نے کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں پر 87رنز بنائے تھے۔محمد رضوان 22 رنزپر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس سے قبل کےآر ایل  اپنی دوسری اننگز میں  234 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد فائق 66 اور دانیال علی خان 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔شہزاد گل نے 61 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہنواز دھانی نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

نیشنل کرکٹ گراؤنڈ  اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک کی ٹیم  کنگز مین اکیڈمی  کے 371  رنز کے جواب میں  پہلی اننگز میں 398  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

علی شان نے آؤٹ ہوئے بغیر ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 100 رنز اسکور کیے۔عمرخان نے 111 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔محمد الیاس نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

کنگز مین اکیڈمی نے کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں پر 166  رنز بنائے تھے۔محمد طیب  91 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔  محمد ہریرہ  57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.