URDUدوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان ویمنزانڈر 19 کی سری لنکا ویمنز انڈر 19 کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی

دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان ویمنزانڈر 19 کی سری لنکا ویمنز انڈر 19 کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی

پاکستان ویمنز انڈر 19 نے  سری لنکا ویمنز انڈر 19 کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کےدوسرے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پہلے میچ میں پاکستان ویمنز انڈر 19 کو بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کے خلاف 30 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں  سری لنکا ویمنز انڈر 19نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20  اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر124 رنز بنائے۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 نے  19 اوورز میں 5 وکٹوں پر  ہدف حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی اننگز میں نتھیمی اوپیکشا 39 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ وموکشا بالوسوریا نے 27رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے ماہ نور زیب نے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میمونہ خالد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان  کی اننگز میں کومل خان نے 7 چوکوں کی مدد سے50 رنز اسکور کیے۔ذوفشاں ایاز نے 38  رنز کی اننگز کھیلی۔

چامودی پرابودا  اور لیمانسا تلکارتنے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

سہ فریقی سیریز میں پاکستان ویمنز انڈر 19ٹیم اپنا تیسرا میچ 6 اکتوبر کو بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.