URDUنیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں اسٹرائیکرز اور کانکررز کی جیت

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں اسٹرائیکرز اور کانکررز کی جیت

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں  منگل کے روز  کھیلے گئے میچوں میں اسٹرائیکرزنے  اسٹارز کو  3 وکٹوں  سے  ہرادیا ۔ کانکررز نے بھی  چیلنجرز کو 3  وکٹوں سے شکست دے دی۔

بوہرنوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں اسٹارز  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 132 رنز بنائے۔صدف شمس 8 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔فاطمہ ثنا۔ معصومہ زہرہ اور تانیہ سعید نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹرائیکرز نے 19.5  اوورز میں7  وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا ۔ایمان نصیر نے ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 51  رنز اسکور کیے۔مومنہ ریاست اور حفصہ خالد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ایمان نصیر پلیئر آف دی میچ رہیں۔

جواد کلب گراؤنڈ میں چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں  6 وکٹوں پر  127  رنز بنائے۔ عائشہ ظفر نے 8چوکوں اور2  چھکوں کی مدد سے 75رنز اسکور کیے۔حمنہ بلال نے 27 رنز  دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

کانکررز نے 19.2  اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ منیبہ علی نے 9 چوکوں کی مدد سے 63 رنز اسکور کیے۔ گل رخ نے  36 رنز کی اننگز کھیلی دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 86  رنز کا اضافہ کیا۔فاطمہ

خان اور قرۃ العین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ منیبہ علی پلیئر آف دی میچ رہیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.