URDUایلیمنیٹر ون : حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

ایلیمنیٹر ون : حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

اہور ۔ حیدرآباد کنگز مین کا پی ایس ایل 11 میں چونکا دینے والا سفر جاری ہے۔ اس نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے ہراکر پاکستان سپر لیگ کے ایلیمنیٹر ٹو میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ جمعہ کو اسلام آباد یونائٹڈ سے ہوگا جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم ایلیمنیٹر ون ہارنے کے بعد پی ایس ایل سے باہر ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ پشاور زلمی کوالیفائر میں اسلام آباد یونائٹڈ کو 70 رنز سے ہراکر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایلیمنیٹر ون میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 159 رنز بنائے جو اس ٹورنامنٹ میں اس کا سب سے کم اسکور ہے۔
اس سے قبل اس نے لاہور قلندرز کے خلاف 5 وکٹوں پر 165 رنز بنائے تھے۔
حیدرآباد کنگز مین نے 160 رنز کا ہدف 15 اعشاریہ 2 اوورز میں صرف دو وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں یہ لگاتار پانچواں میچ ہے جس میں دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم فاتح رہی ہے۔۔
ملتان سلطانز کی اننگز کو سنبھالا دینے والے شان مسعود تھے جنہوں نے69 رنز ناٹ آؤٹ کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن بہتر کی جو وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں کے سبب مشکلات سے دوچار ہوگئی تھی۔
اسٹیو اسمتھ 13 رنز بناکر محمد علی کی گیند پر معاذ صداقت کے ہاتھوں کیچ ہوگئے جو اسی اوورمیں 7 رنز پر ان کا مشکل کیچ ڈراپ کرچکے تھے۔
صاحبزادہ فرحان کی وکٹ بھی حیدرآباد کنگزمین کو جلد مل گئی وہ 15 رنز بناکر عاکف جاوید کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
حیدرآباد کنگزمین کو تیسری وکٹ کے لیے بھی زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا جب حنین شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں جوش فلپ کو 6 رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔
کپتان ایشٹن ٹرنر9 رنز بناکر صائم ایوب کی وکٹ بنے اور پھر عرفات منہاس بھی صرف ایک رن بناکر میکسیول کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے اس طرح ملتان سلطانز کی آدھی ٹیم صرف 52 رنز پر واپس جاچکی تھی۔
شان مسعود نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا لیکن ان کے سامنے محمد نواز 18 محمد عمران 2 پیٹر سڈل 9 اور فیصل اکرم 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
شان مسعود اور فیصل اکرم کے درمیان 34 رنز کی شراکت اننگز کی سب سے بڑی پارٹنر شپ رہی۔
شان مسعود نے 46 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 69 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ اس سے قبل شان مسعود اس ٹورنامنٹ میں چار مرتبہ محض چند رنز کی کمی سے نصف سنچری مکمل نہیں کر پارہے تھے اور ان کا اسکور 44 ۔ 46 ناٹ آؤٹ 46 اور 44 رہا تھا۔
ملتان سلطانز کے بولرز میں محمد علی۔ عاکف جاوید اور حنین شاہ دو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
حیدرآباد کنگزمین کو دوسرے ہی اوور میں کپتان مارنس لبوشین کا نقصان اٹھانا پڑا جو 11 رنز بناکر محمد اسمعیل کی گیند پر صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
معاذ صداقت اور عثمان خان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 102 رنز بناکر اپنی ٹیم کی جیت کو آسان بنادیا۔ عثمان خان 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 64 رنز بناکر اسٹیو اسمتھ کی وکٹ بنے۔
معاذ صداقت نے 33گیندوں پر 64 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی دوسری نصف سنچری ہے انہوں نے پہلی نصف سنچری بھی ملتان سلطانز کے خلاف اسکور کی تھی۔
صائم ایوب 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز نے آٹھ بولرز آزمائے لیکن کوئی بھی بولر قابل ذکر پرفارمنس نہ دے سکا۔
پلیئر آف دی میچ ایوارڈ معاذ صداقت نے حاصل کیا۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.