URDUحیدرآباد کنگز مین پی ایس ایل کے پلے آف میں

حیدرآباد کنگز مین پی ایس ایل کے پلے آف میں

کراچی۔ حیدرآباد کنگز مین نے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
اتوار کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اس نے راولپنڈیز کو 108 رنز سے شکست دیدی۔
حیدرآباد کنگز مین کی اس جیت نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات ختم کردیے جو حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈیز کے نتیجے پر نظر رکھے ہوئے تھی۔
حیدرآباد کنگز مین کو پلے آف میں پہنچنے کے لیے راولپنڈیز کو 158 یا اس سے کم اسکور تک محدود رکھنا تھا۔اگر راولپنڈیز 158 رنز سے زیادہ اسکور کرلیتی تو لاہور قلندرز پلے آف میں پہنچ جاتی۔
حیدرآباد کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں6 وکٹوں پر244 رنز بنائے تھے اور پھر راولپنڈیز کو 17 اعشاریہ ایک اوورز میں 136 رنز پر آؤٹ کردیا۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائٹڈ نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔
اس طرح اب 28 اپریل کو کراچی میں ہونے والے کوالیفائر میں پشاور زلمی کا مقابلہ اسلام آباد یونائٹڈ سے ہوگا جبکہ 29 اپریل کو ہونے والے ایلیمنیٹر ون میں ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگز مین مدمقابل ہونگی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین کی اننگز کی خاص بات گلین میکسویل کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے صرف 37گیندوں پر70 رنز اسکور کیے جس میں 8 چوکے اور 3چھکے شامل تھے۔
اس اننگز سے قبل میکسویل پانچ اننگز میں صرف 26 رنز بناپائے تھے جس میں سب سے بڑا اسکور 21 رنز ناٹ آؤٹ تھا۔
میکسویل نے کوسال پریرا کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 108رنز کا اضافہ کیا۔ پریرا نے ایک چھکے اور پانچ چوکے کی مدد سے 50 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
حسان خان نے صرف چار گیندوں پر دو چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل عثمان خان نے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے54 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔
اس پی ایس ایل میں سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب صرف 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ معاذ صداقت 28 اور کپتان مارنس لبوشین 5 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔عرفان خان پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
کنگزمین نے آخری پانچ اوورز میں 69 رنز بنائے۔سعد مسعود نے دو وکٹیں حاصل کیں
راولپنڈیز کی اننگز میں عثمان خواجہ 9 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔کپتان رضوان نے26 اور سام بلنگز نے 23 رنز بنائے۔
راولپنڈیز کی آخری 7 وکٹیں صرف 42 رنز پر گریں۔
حنین شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں جو ٹی ٹوئنٹی میں ان کی بہترین بولنگ ہے۔
گلین میکسویل پلیئر آف دی میچ رہے۔
دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ دی جس نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 192رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے جواب میں 18 اعشاریہ 4 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔
ملتان سلطانز کی اننگز میں اسٹیو اسمتھ اور صاحبزادہ فرحان نے60 رنز کی شراکت قائم کی لیکن دونوں بیٹرز تیس تیس رنز بناکر لگاتار گیندوں پر آؤٹ ہوگئے۔شان مسعود نے 44 رنز اسکور کیے۔عرفات منہاس نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد وسیم نے 26 رنز بنائے جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے193 رنز کے تعاقب میں سمیر منہاس کی وکٹ صرف ایک رن پر گنوائی جس کے بعد ڈیون کانوے 18 اور محسن ریاض 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو مجموعی اسکور تین وکٹوں 72 رنز تھا۔
کپتان شاداب خان اور مارک چیپمین نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز کا اضافہ کیا۔شاداب خان پانچ چوکوں کی مدد سے 36رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
مارک چیپمین نے صرف 33 گیندوں پر 6چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 69 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔
حیدرعلی کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا ۔وہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس ٹورنامنٹ میں وہ پانچ اننگز میں صرف 64 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔فہیم اشرف صرف11 رنز بناسکے

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.