URDUپریذیڈنٹ ٹرافی : خالد عثمان کی 6 اور شاہنواز دھانی کی 5 وکٹیں ، حسنین ندیم کی سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی : خالد عثمان کی 6 اور شاہنواز دھانی کی 5 وکٹیں ، حسنین ندیم کی سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے پانچویں راؤنڈ کے  دوسرے دن  ایم آئی ٹی سلیوشنز کے خالد عثمان نے 6 اور ایس این جی پی ایل کے شاہنواز دھانی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ایم آئی ٹی سلیوشنز کے حسنین ندیم نے سنچری اسکور کی۔

عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں کے آر ایل نے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم اسٹیٹ بینک کے خلاف 8  وکٹوں پر 127 رنز بنائے تھے۔ثاقب خان 35  رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

محمد عباس نے 12  اوورز میں صرف 9 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔شاہد عزیز نے بھی تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

شاہین آفریدی کے آر ایل کی طرف سے پہلا میچ کھیلنے کے بعد یہ چوتھا میچ نہیں کھیل رہے ہیں ۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں  ایم آئی ٹی سلیوشنز کی ٹیم اوجی ڈی سی ایل کےخلاف پہلی اننگز میں 233  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

حسنین ندیم نے  18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 122 رنز کی اننگز کھیلی۔

آفتاب احمد نے 50 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سلمان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اوجی ڈی سی ایل  بھی جواب میں  193 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ روحیل نذیر نے 52  رنز اسکور کیے۔ خالد عثمان نے صرف  23  رنز دے کر6  وکٹیں حاصل کیں۔محمد اسمعیل نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

کھیل ختم ہونے پر ایم آئی ٹی نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 29 رنز بنائے تھے۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں غنی گلاس کی ٹیم پی ٹی وی کےخلاف پہلی اننگز میں102  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہاشم ابراہیم 34 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

حارث رؤف نے 45  رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔کاشف علی اور اسرار حسین نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پی ٹی وی نے کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں پر 324 رنز بنالیے تھے۔ تیمور خان نے  8 چوکو ں اور 5چھکوں کی مدد سے 97 رنز بنائے۔ محمد عمار  80 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔ یاسر خان نے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کنگز اکیڈمی کی ٹیم ایس این جی پی ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 217  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔محمد شایان نے 66 رنز بنائے۔سعود شکیل 20 اور سلمان علی آغا صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

شاہنواز دھانی نے 61  رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔شہزاد گل نے 48 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ایس این جی پی ایل نے کھیل ختم ہونے پر  2 وکٹوں پر 140 رنز بنائے تھے۔ اذان اویس 53  اورشان مسعود 45 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

The author

Lorem ipsum dolor sit amet, conse ctetuer adipiscing elit, sed diam nonum nibhie. Aenean sollici tudin, lorem auci elit consequat ipsutis sem niuis sed odio sit amet nibh vulputate cursus.

GET IN TOUCH WITH US

At Grassroots Cricket, we give paramount importance to feedback from our viewers. We value your opinions, and in case of suggestions or business inquiries, feel free to get in touch with us.